data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-8-2
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پانی کی بحرانی صورتحال ہے، خاص طورپر لطیف آبادکے مختلف یونٹوں، ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی، دامن کوہسار اور حیدرآباد میں کئی روز سے پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ واسا کا کروڑوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود حیدرآباد کے عوام سردی کے موسم میں بھی پانی کو ترس گئے ہیں، کوہسار میں خاص طورپر ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی افراد ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں۔ ٹینکرز کے ذریعے ان علاقوں کے لوگوں کو پینے کا پانی خرید کر استعمال کیلیے لینا پڑتا ہے۔ حیدرآباد کے گنجان آباد علاقوں میں شہری روزانہ پانی کیلیے مارے مارے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واسا جوکہ اب کارپوریشن بن گیا ہے لیکن اس کے باوجود صورتحال پہلے سے زیادہ ابتر ہے، پانی سے متاثر ہونے والے افراد احتجاج کررہے ہیں لیکن ان کی کوئی سنوائی نہیں کی جارہی ہے۔ ادارے پر سفارشی اور نااہل لوگوں کا قبضہ ہے جو ادارے کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ ادارہ مکمل طورپر بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس صورتحال کا تدراک نہ کیا گیا تو پھر اس مسئلے کو نہ صرف اسمبلی میں اٹھائیں گے بلکہ اس پر شدید احتجاج بھی کیا جائیگا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا