کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم لیاقت محسود پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ملزم لیاقت محسود کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کی جسٹس مسز تسنیم سلطانہ پر.
جس پر عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملزم لیاقت محسود لیاقت محسود کی
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔