کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان ہلاک، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاقت محسود پیش ہوئے، جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے وکیل سلمان مجاہد بلوچ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔
عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کو 9 دسمبر تک بڑھاتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
زمان پارک پولیس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
—فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے اےاین پی امیدوار،اکرم عثمان کے حق میں دستبردار، پی ٹی آئی میں شامل میاں اکرم عثمان، ظہیر عباس کھوکھر ، شبیر گجر نواز اعوان کے انتخابی دفاترکےدورےدورانِ سماعت پولیس نے ملزم میاں اکرم عثمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت کی جانب سے 4 دن میں ملزم میاں اکرم عثمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔