ماہرینِ قانون کے مطابق یہ کیس نہ صرف انتظامی اختیارات کے دائرے پر سوال اٹھا رہا ہے بلکہ ایک منتخب عوامی نمائندے کی آزادی سے متعلق اہم آئینی تشریح کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ میں دودہ کے رکنِ اسمبلی معراج ملک کی رہائی کے لئے دائر ہیبیس کارپس پٹیشن کی سماعت اہم موڑ اختیار کر گئی، جب سینیئر ایڈووکیٹ راہل پنت نے نظربندی کے تمام بنیادی اسباب کو شدّت سے چیلنج کرتے ہوئے اسے "قانون کی نظر میں سراسر غلط، غیر آئینی اور اختیارات کے بے جا استعمال" قرار دیا۔ طویل سماعت کے بعد عدالت نے مزید دلائل کے لئے معاملہ 18 دسمبر تک ملتوی کر دیا۔ معاملہ جسٹس محمد یوسف وانی کی عدالت میں پیش ہوا، جہاں ایڈووکیٹ راہل پنت کے ساتھ ایڈووکیٹ ایس ایس احمد، ایڈووکیٹ ایم اقبال خان، ایڈووکیٹ اپو سنگھ سلاتھیا اور ایڈووکیٹ ایم ذوالقرنین چودھری، معراج ملک کی طرف سے پیش ہوئے۔

تقریباً تین گھنٹے تک چلی سماعت کے دوران مفصل دلائل دئے گئے۔ ایڈووکیٹ اپو سنگھ سلاتھیا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایم ایل اے معراج ملک کی نظربندی کے خلاف دلائل پیش کرتے ہوئے راہل پنت نے نظربندی کے تمام بنیادی نکات کی دھجیاں اڑا دیں اور واضح کیا کہ انتظامیہ کا یہ اقدام محض ایک منتخب نمائندے کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راہل پنت نے اس عمل کو "انتظامی آمریت" قرار دیا، جو عوامی نمائندگی اور جمہوری حقِ اختلاف پر کاری ضرب ہے۔

دوسری جانب حکومت کی نمائندگی سینیئر کونسل سنیل سیٹھی اور سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مونیکا کوہلی نے کی، جنہوں نے دو نئی درخواستیں اور ایک ضمنی حلف نامہ دائر کیا ہے، جن پر عدالت مزید سماعت کرے گی۔ عدالت نے معاملے کو "حصہ سماعت شدہ" قرار دیتے ہوئے باقی دلائل کے لئے مقدمہ 18 دسمبر کو دوبارہ فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ ماہرینِ قانون کے مطابق یہ کیس نہ صرف انتظامی اختیارات کے دائرے پر سوال اٹھا رہا ہے بلکہ ایک منتخب عوامی نمائندے کی آزادی سے متعلق اہم آئینی تشریح کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معراج ملک کی راہل پنت

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم