شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفرید کراچی میں جاری پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ پہنچ گئے۔
شاہد خان آفریدی نیشنل اسٹیڈیم، حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کو بیٹنگ اور بولنگ کے رموز سے آگاہی فراہم کی۔
ٹیم مینجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے شاہد خان آفریدی سے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا اور جاری تربیت کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے بھی جاری کیمپ کا دورہ کرکے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کو مفید مشورے دیے تھے۔
پاکستان ٹیم دبئی میں 12 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی مخر کر دی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔