data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو میں NUST MISIS یونیورسٹی نے اسکالرشپ پر آئے 25  پاکستانی طلبہ کے ویزے ری نیو کرنے سے انکار کردیا ہے اور انہیں پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو میں NUST MISIS یونیورسٹی نے اس سال سکالرشپ پر آئے تقریباً 25 کے قریب پاکستانی طلبہ کو اطلاع دی ہے کہ ان کے ویزے مبینہ طور پر رینیو نہیں ہوں گے اور انہیں پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں متاثرہ طلبہ نے گزشتہ روز پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی اور ڈپٹی ہیڈآف مشن گیان چند سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سفارت خانے کے حکام نے طلبہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملے کو حل کروائیں گے اور ویزا رینیول کے عمل میں طلبہ کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

طلبہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سفارت خانے کی مدد سے ان کا مسئلہ جلد حل ہوگا اور وہ اپنے تعلیمی پروگرام میں واپس شامل ہو سکیں گے۔

مذکورہ یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے “دنیا نیوز ” کوبتایا کہ یونیورسٹی کے اس اقدام سے طلبہ شدید پریشانی میں‌ مبتلا ہیں، چند طلبہ ایسے ہیں ‌جو سینئرز جبکہ زیادہ تروہ طلبہ وہ جو اس سال سکالرشپ آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے اس سارے معاملے کی وجہ بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث میکسیکو کے افراد کے ویزے منسوخ کر دیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہےکہ  امریکا نے میکسیکو میں کچھ افراد کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں جو جان بوجھ کر غیر قانونی امیگریشن میں مدد کر رہے تھے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ کارروائی میکسیکو کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے اعلیٰ افسران پر کی گئی ہے، جنہوں نے ایسے لوگوں کو سفر کی سہولیات فراہم کیں جو امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونا چاہتے تھے۔

تحقیقات کے مطابق یہ افراد کیریبین اور دیگر علاقوں سے بچوں سمیت لوگوں کو وسطی امریکا کے مقامات تک لے جاتے تھے، جہاں سے وہ بعد میں امریکا میں غیر قانونی داخل ہونے کی کوشش کرتے تھے۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ ویزے منسوخ کرنے کے علاوہ مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ یہ افراد امریکہ نہ آ سکیں اور واضح کیا کہ امریکا اپنی سرحدوں اور قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جو لوگ غیر قانونی امیگریشن سے فائدہ اٹھائیں گے، انہیں قانونی سزا بھگتنی پڑے گی اور سمگلنگ نیٹ ورکس کو سختی سے نشانہ بنایا جائے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • بھارت: نریندر مودی نے روسی شہریوں کے لیے مفت ویزے کا اعلان کردیا
  • شادی سے انکار پر قتل کے مقدمے میں ملزم بری، سزائے موت کالعدم قرار
  • شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم
  • ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلم طلباء کو داخلہ دینے کے خلاف جموں میں ہندوؤں کا احتجاج
  • امریکا نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث میکسیکو کے افراد کے ویزے منسوخ کر دیے
  • برطانیہ میں پاکستانی طلبا کے داخلوں پر پابندی؛ تعلیمی ویزے بند کرنے کا عندیہ
  • برطانیہ، پاکستانی طلبا کے داخلوںپر پابندی؛ تعلیمی ویزے بند
  • ضرورت پڑی تو فوج استعمال کر کے یوکرینی علاقے روس میں شامل کریں گے: روسی صدر
  • امریکا،یورپ میں بھارتی شہریوں پرپابندی سےمودی حکومت پریشان