تعزیتی ملاقات میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ کو آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے آبائی گھر کا دورہ بھی کیا اور مرجع عالیقدر اور ان کے بزرگوں کے دروس سے دین حقہ کے فروغ میں گرانقدر تاریخی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے برادر بزرگ حضرت علامہ شیخ نذیر حسین اعلی اللہ مقامہ کی وفات حسرت آیات پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سمیت مرجع عالیقدر کے وکیل مطلق حجت السلام المسلمین حضرت امجد حسین عابدی سے ملاقات کر کے ان کے والد بزرگوار کے رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا کی۔

اس موقع پر شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، علامہ قمر رضا مجاہد، اور قاسم علی قاسمی سمیت دیگر علما و زعما بھی موجود تھے۔ اس تعزیتی ملاقات میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ کو آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے آبائی گھر کا دورہ بھی کیا اور مرجع عالیقدر اور ان کے بزرگوں کے دروس سے دین حقہ کے فروغ میں گرانقدر تاریخی خدمات سے آگاہ کیا گیا جس کے تحت ہدایت حق کی روشنی ڈیڑھ صدی قبل لاہور شہر کے دور دراز علاقوں تک پھیلی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال