اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال بعد نمٹا دی۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شریعت کورٹ نے جن قوانین کی نشاندہی کی تھی وہ ختم ہو چکے، انتخابات کے حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 رائج الوقت ہے، اپیلیں غیر مؤثر ہونے کی وجہ سے واپس لینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال قبل دائر ہوئی تھی۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989 میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

دو نئے چیف جسٹس، ایک سپریم کورٹ جج؛ صدر آصف زرداری کی منظوری مل گئی

سٹی42:  صدر مملکت نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ 
  ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس محمد کامران کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر کرنے کی بھی منظوری  دی۔

صدر مملکت کے حکم سے اسلام ٓٓباد ہائی کورٹ کے جج  جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب کو سپریم کورٹ کا جج  بھی مقرر کر دیا گیا ۔

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

جوڈیشل کمیشن نے 2 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں ان تقرریوں کی سفارش کی تھی۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • احمد خان بھچر اور محمد احمد خان چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • کے الیکٹرک کو پرانے واجبات کی وصولی کی اجازت دینے سے متعلق درخواست مسترد
  • دو نئے چیف جسٹس، ایک سپریم کورٹ جج؛ صدر آصف زرداری کی منظوری مل گئی
  • سپریم کورٹ نے اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست خارج کردی
  • انتخابی نظام غیراسلامی قرار دینے کے حوالے سے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادیں گئی
  • انتخابی نظام سے متعلق 36 سال پرانا کیس، وفاق نے اپیلیں واپس لے لیں
  • انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا
  • انجینئر مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی سی آئی آئی کی رائے پر حکم امتناع برقرار