دین اسلام حضرت ابوطالبؑ کی محنت اور ان کی اولاد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،علامہ ریاض نجفی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
جامعہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت ابوطالب علیہ السلام کے ایمان پر شک رکھنے والا شیعہ نہیں ہو سکتا، رسول اللہ کی شان میں سب سے پہلی نعت پڑھنے والی شخصیت حضرت ابوطالب ہیں، دیوان ابو طالب ہزار اشعار پر مشتمل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس مقرر ہونے پر مبارکباد، آیت تطہیر اور آیت مودت کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کی ایک کتاب ”قرآن، قرآن کی نظر میں“ میں ایک اشتباء ہو گیا ہے، جس کا وہ کسی کو قصوروار نہیں ٹھہراتے، چونکہ پروف ریڈنگ کرنیوالے پڑھے لکھے اور ہمارے فاضل عالم دین تھے، جنہوں نے درس خارج تک پڑھا ہے، لیکن ان سے سہواً غلطی ہو گئی ہے۔ ورنہ میری زندگی عوام کے سامنے ہے، حضرت ابو طالب علیہ السلام کے ایمان پر شک رکھنے والا شیعہ نہیں ہو سکتا اور مذکورہ کتاب میں یہ غلطی کمپوزر کی غلطی کی وجہ سے ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا دین اسلام کو چلانے والے حضرت ابو طالب علیہ السلام اور پھر دین کی حفاظت کرنیوالی اولاد ابوطالبؑ ہیں۔ آج جو دین موجود ہے حضرت ابوطالبؑ کی محنت اور ان کی اولاد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حضرت عبدالمطلب کے بعد حضرت ابوطالب علیہ السلام نے سرور کونین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تربیت اپنے ذمے لی، جب حضور کی عمر صرف آٹھ سال تھی، وہ اپنے بیٹوں سے بھی زیادہ حضوراکرم کی نگرانی کیلئے فکر مند رہتے تھے۔ رسول اللہ کی شان میں سب سے پہلی نعت پڑھنے والی شخصیت حضرت ابوطالب ہیں، دیوان ابو طالب ہزار اشعار پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 40 سال برابر حضرت ابو طالب ؑنے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تربیت کی، پھر اس پناہ کا اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ذکر کیا۔
ناصبی گروہ کی طرف سے اعتراضات کا حوالہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ حضرت ابو طالب ؑ میں خامی امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا باپ ہونا ہے کیونکہ ہر جگہ حضرت علی علیہ السلام اپوزیشن تھے، اس لیے ناصبی عناصر کی طرف سے ان کے باپ کو کافر قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا حضرت ہاشم کے بڑے کاموں میں سے ایک حاجیوں کو تین تک کھانا دینا ہے، جبکہ ان کے بعد کی شخصیت جناب عبدالمطلب ہیں جن کے زمانے میں ابرہا ہاتھیوں کا لشکر لے کر آیا۔ حضرت عبدالمطلب نے چند چیزیں ایسی جاری کیں جن کو بعد میں قرآن نے ذکر کیا، والد کی منکوحہ سے نکاح نہ کرنا، خمس نکالنا اور خانہ کعبہ کے طواف کیساتھ چکر لگانا وغیرہ۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت ابو طالب علیہ السلام کو دفن کرنے کے بعد حضورپاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میری طرف سے بھی اور اللہ کی طرف سے بھی انہیں جزا نصیب ہو۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اگلے پانچ سال کیلئے چیف آف ڈیفنس مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مزید عزت عطا کی ہے، انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ کبھی تکبر اور غرور میں نہ پڑیں۔ انہیں آیت تطہیر اور آیت مودت کا مطالعہ کرنا چاہیے، اور چھٹی ہجری سے پہلے لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کریں کیونکہ اس وقت کتابیں ایمانداری سے کتابیں لکھی جاتی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طالب علیہ السلام کا کہنا تھا کہ حضرت ابو طالب حضرت ابوطالب
پڑھیں:
آرمڈ فورسز ملک کی بیک بون ہیں، کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ پاکستان کیخلاف بات کرے
سٹی 42 : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان کا انٹرسٹ پہلے ہونا چاہیے، یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے۔
سردار یاسر الیاس نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمڈ فورسز پاکستان کی بیک بون ہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہم دن رات پاکستان کا امیج بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ پاکستان کے خلاف بات کرے۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں سرمایہ آئے، اگر پورا دن ہم تنقید برائے تنقید کرتے رہیں گے اپنے ملک پر اپنی افواج پر جن کی اتنی قربانیاں ہیں تو وہ ساری محنت پھر ضائع ہو جاتی ہے۔