اپنے بیان میں فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینیوں کی جرأت اور ثابت قدمی دنیا بھر کے مظلوم عوام کیلئے امید و حوصلے کا ذریعہ ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک قابض قوتوں کا ظلم ختم نہیں ہو جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں اور ایسے حالات میں مسلم امہ کیلئے خاموشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اپنے بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی برادری کے کردار پر بڑا سوالیہ نشان ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوامِ متحدہ متعدد بار فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی یقین دہانیاں کراتی رہی ہیں، لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی مہذب اقوام پر یہ اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ناصرف فلسطینیوں کی حمایت کریں، بلکہ غزہ اور دیگر علاقوں میں جاری بربریت روکنے کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہنا کہ ہزاروں بیگناہ بچوں، عورتوں، صحافیوں اور عام شہریوں کے قتلِ عام نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور حقِ خودارادیت کے اصول کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطینی عوام آزادی اور انصاف حاصل نہیں کر لیتے، پاکستانی عوام، سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی ان کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کریں، جنگ بندی کرائی جائے اور انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فلسطینیوں کی جرأت اور ثابت قدمی دنیا بھر کے مظلوم عوام کیلئے امید اور حوصلے کا ذریعہ ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک قابض قوتوں کا ظلم ختم نہیں ہو جاتا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سردار عبدالرحیم فلسطینی عوام کے فلسطینیوں کی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت