وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آج کے دن اور ہمیشہ کیلئے ہم فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، فلسطینی شہریوں کو خوراک، علاج، صاف پانی، رہائش اور سلامتی جیسے بنیادی انسانی حقوق تک بھی رسائی حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم اور یکجہتی کیساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں، فلسطینی عوام دہائیوں سے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، فلسطینیوں کی ہمت اور غیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے، فلسطینی عوام کی جرات، بہادری اور عزم کو سراہتے ہیں۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، آج کے دن اور ہمیشہ کیلئے ہم فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، فلسطینی شہریوں کو خوراک، علاج، صاف پانی، رہائش اور سلامتی جیسے بنیادی انسانی حقوق تک بھی رسائی حاصل نہیں۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ عالمی برادری بین الاقوامی قانون کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرے، فلسطینی عوام کے لیے پائیدار امن اور انصاف یقینی بنانے کیلئے فوری عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی عوام مریم نواز

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف