مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت کا معاملہ، ایس ایچ او گلشن اقبال کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
کراچی:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر ایس ایچ او گلشن اقبال کو نوٹس جاری کر دیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی کی عدالت کے روبرو نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر ایڈووکیٹ شیخ ثاقب احمد کی میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
شیخ ثاقب احمد ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 3 سالہ ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ میئر کراچی اور ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کے خلاف درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ میئر کراچی و دیگر پر قتل باالسبب کا مقدمہ بھی درج کیا جائے۔ متاثرہ بچے کے اہلخانہ نے بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ نامزد ملزمان اپنی زمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
درخواست گزار نے موقف دیا کہ انفرا اسٹرکچر کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے 3 سالہ بچہ جان سے چلا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکار بروقت موقع پر نہیں پہنچے، اہلخانہ نے بچے کی تلاش کے لیے 15 ہزار خرچ کرکے نجی مشنری بلوائی۔ نااہل اور کرپٹ حکومت کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پولیس کو نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے ایس ایچ او گلشن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 11 دسمبر کو مقرر کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میئر کراچی گلشن اقبال کی ہلاکت کے خلاف
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور واقعہ، بچی کھلے مین ہول میں گرگئی، ریسکیو
کراچی (نیوزڈیسک) کھلے مین ہول میں ایک اور بچی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کو لوگوں نے بروقت کارروائی کر کے بچالیا۔
کراچی کے کھلے مین ہول مسلسل خطرہ بن گئے ہیں، مبینہ طور پر گلشن اقبال میں ایک اور معصوم بچی مین ہول میں جاگری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
کھلے مین ہول میں گرنے والی بچی کو موقع پر موجود لوگوں نے نکال لیا، جس کے بعد اُس کو پانی ڈال کر صاف کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو ممکنہ طور پر گلشن اقبال ٹاون کی معلوم ہوتی ہے، جس کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور واقعے کی تاریخ کا تعین کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ بچہ ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش 15 گھنٹے بعد کچرا چننے والے لڑکے کو ملی تھی۔