لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلک کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونلون کو مبارکباد دی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے لاؤس کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے اصلاحات اور کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں،
عوام کی زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے، اور بین الاقوامی و علاقائی اثرورسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر چین مسرت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین لاؤس کو ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں ترجیح دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ لاؤس کے ساتھ مل کر، آئندہ سال چین ۔لاؤس تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کو موقع کے طور پر لیتے ہوئے، روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جائے، تعاون اور یگانگت کو مضبوط کیا جائے، اور نئے دور میں چین اور لاؤس کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لئے زیادہ خوشحالی لائی جا سکے اور خطےنیز دنیا کی امن و ترقی کے لئے زیادہ بڑا کردار ادا کیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار اگلی خبرہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان بنوں: گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید سی ڈی اے نے ضابطہ خلاف ورزیوں پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نیپا پل سانحہ: تین سالہ ابراہیم کی نمازِ جنازہ ادا، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گلشن اقبال کے علاقے نیپا پل کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی نمازِ جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کر دی گئی، جہاں مذہبی، سماجی اور سیاسی رہنماؤں سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فضاء سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی شارق جمال اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی، شرکا نے اس دلخراش واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں کھلے مین ہولز کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی کم سن ابراہیم کی ہلاکت کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا گیا، جہاں اپوزیشن ارکان نے واقعے پر سخت احتجاج کیا، ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی میں بنیادی انتظامی ذمہ داریوں کی عدم ادائیگی شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے ایوان کو یقین دلایا گیا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی اور جس محکمے یا افسر کی غفلت ثابت ہوئی اسے سخت سزا دی جائے گی، وزراء نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اور اس نوعیت کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ رات نیپا پر ایک سپراسٹور کے باہر کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کر غائب ہوگیا تھا، کچرا جمع کرنے والے ایک افغانی لڑکے نے بچے کی لاش کو نالے سے نکال کر متعلقہ افراد کے حوالے کیا جبکہ دیگر حکومت ادارے نالے کی کھدائی کرنے میں مصروف تھے۔