Jasarat News:
2026-07-24@04:43:58 GMT

سڈنی: دوران پرواز دو چھوٹے طیارے ٹکرائے، ایک پائلٹ ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا: سڈنی کے جنوب مغربی علاقے میں دوران پرواز دو چھوٹے طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا طیارہ محفوظ طریقے سے واپس اتر گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ نیپیئر فیلڈ ائیر فیلڈ کے قریب پیش آیا۔ ایک طیارہ زمین پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں موجود پائلٹ کی لاش ریسکیو عملے نے طیارے کے ملبے سے نکالی،  دوسری جانب دوسرا طیارہ بغیر کسی نقصان کے ہوائی اڈے پر اترا اور اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں طیارے فریڈم فارمیشن ڈسپلے ٹیم کے حصہ تھے اور دیگر دو طیاروں کے ساتھ فضائی کرتب دکھانے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا،  ابھی یہ واضح نہیں کہ دونوں طیارے کس وجہ سے آپس میں ٹکرائے۔

حادثے کے بعد علاقے کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور مقامی لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تاکہ ریسکیو اور تحقیقاتی ٹیمیں بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر سکیں۔

آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے اس حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ٹکراؤ کی وجوہات اور حفاظتی اقدامات کا تعین کیا جا سکے۔

 حکام نے عوام اور فضائی شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے کے بارے میں افواہوں پر یقین نہ کریں اور تحقیقات کے حتمی نتائج کا انتظار کریں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا