کوٹہ سسٹم مہاجروں کے حق میں ہے اور اس کو بالکل قائم رہنا چاہیئے، حیدر عباس رضوی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ میرے پاس آئینی اور دیگر دلائل ہیں جس پر میں قائل کرسکتا ہوں، اس بات پر نہ صرف پاکستان بلکہ اُس وقت لندن قیادت کو بھی قائل کرلیا تھا، اس حوالے سے کچھ زمینی حقائق، نمبر اور کچھ معلومات اور کوئی مستقبل کا وژن ہوگا جب ہی تو میں نے قائل کرلیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر اور مرکزی رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ آج بھی ایم کیو ایم کی پالیسی یہی ہے کہ کوٹہ سسٹم قائم رہے۔ صحافی فیصل حسین کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے انکشاف کیا کہ 2017ء میں اٹھارہویں میں اور فاروق ستار موجود تھے اور ہم نے پارٹی قیادت کو قائل بھی کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے بارے میں آپ چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔
حیدر عباس رضوی نے کہا کہ اس حوالے سے میرے پاس آئینی اور دیگر دلائل ہیں جس پر میں قائل کرسکتا ہوں۔ ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ اس بات پر نہ صرف پاکستان بلکہ اُس وقت لندن قیادت کو بھی قائل کرلیا تھا، اس حوالے سے کچھ زمینی حقائق، نمبر اور کچھ معلومات اور کوئی مستقبل کا وژن ہوگا جب ہی تو میں نے قائل کرلیا تھا۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کوٹہ سسٹم مہاجروں کے حق میں ہے اور اس کو بالکل قائم رہنا چاہیئے، میں نے تن تنہا پوری ایم کیو ایم کو قائل کرلیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حیدر عباس رضوی قائل کرلیا تھا ایم کیو ایم نے کہا کہ
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس کے نوٹی فیکیشن کے معاملے پر بالکل بھی اختلاف نہیں ہے، نوٹیفکیشن 3 سے 4 دن میں جاری ہوگا: رانا ثناءاللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کی تقرری کے حوالے سے کسی قسم کا اختلاف یا تنازع موجود نہیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا عہدہ ہے جو حالیہ آئینی ترمیم اور نئی قانونی فریم ورک کے تحت تشکیل دیا گیا ہے، اسی لیے اس کے قواعد و ضوابط کی منظوری میں کچھ وقت لگ رہا ہے۔
رانا ثناءاللہ نے میڈیا کی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہCDF کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے غیر ضروری بحث جاری ہے۔ وزیراعظم کے متعلقہ دفتر نے اس معاملے پر نہ کوئی وضاحت جاری کی ہے اور نہ ہی ایسا کرنا مناسب سمجھا ہے۔ میری رائے میں نوٹیفکیشن آئندہ تین سے چار روز میں جاری ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو چند دن صبر کرنا چاہیے، جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان سامنے آ جائے گا۔
راجن پور میں بچہ آوارہ کتے کے حملے سے جاں بحق ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس ، ڈی سی سےرپورٹ طلب
مزید :