data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے سندھ لیٹرزاینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، وزیرِ قانون ضیاء الحسن لنجار نے سندھ لیٹرز اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ وزیر قانون کے مطابق ترمیم کے بعد وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا طریقہ کار تبدیل ہوگا۔ پہلے یہ سرٹیفکیٹ سیشن جج جاری کرتا تھا جبکہ اب یہ نادرا کے ذریعے جاری کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو تیز تر اور آسان طریقہ کار میسر آئے گا۔ ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے ای سی سی بی ایس ادارہ ہے اسے خود مختار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 500 ایم فل اور پی ایچ ڈی یہاں سے ہوئے ہیں، کیمیکل اور بائیولوجیکل تحقیات وہاں ہو رہی ہیں، یہ ادارہ اگر علیحدہ کر دیا جائے گا تو عام طلبہ کے لئے تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے، سندھ کے طلبا کے لیے مشکلات ہوں گی۔پی ٹی آئی / سنی اتحاد کونسل کے رکن واجد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی نے میرے حلقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں ایک بزرگ کی ریڑھی پھینکی گئی، انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جاں بحق ہوگئے۔ کے ایم سی کی جانب سے 40ہزار روپے مانگے گئے۔ ہم تجاوزات کے خلاف ہیں لیکن آپریشن سب کے لیے ہونا چاہیے۔ ضلعی انتظامیہ بھی لواحقین سے ملنے نہیں گئی۔ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی نے کہا کہ حیدر آباد میں پیپلز بسیں بڑھائی جائیں۔ حیدر آباد میں گاڑی کھاتہ سے گدو چوک تک پیپلز بس چلائی جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ویمنز نیشنز لیگ فائنل: اسپین نے جرمنی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اسپین کی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے خواتین نیشنز لیگ کا ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔

میڈرڈ میں کھیلے گئے فائنل کے دوسرے لیگ میں اسپین نے جرمنی کو 0-3 سے شکست دی، جبکہ پہلا میچ جرمنی کے شہر کائسریس لاؤٹن میں بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

پہلے میچ میں جرمنی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا مگر مواقع ضائع کرنے کا خمیازہ انہیں دوسرے لیگ میں بھگتنا پڑا۔

میڈرڈ میں صورتحال یکسر بدل گئی، اسپین نے شاندار آغاز کیا اور مسلسل دباؤ برقرار رکھا، تاہم جرمن گول کیپر این-کترین برگر نے کئی اہم بچاؤ کرتے ہوئے اسپین کو ابتدائی برتری لینے سے روک دیا۔

بالآخر 61ویں منٹ میں طویل انتظار ختم ہوا جب کلاؤڈیا پینا نے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔

صرف سات منٹ بعد اسپین کی جانب سے وِکی لوپیز نے دوسرا گول اسکور کردیا۔ 74ویں منٹ میں کلاؤڈیا پینا نے ایک اور گول کرکے برتری 0-3 کردی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شارع فیصل پر رفتار کی حد بڑھانے کیلئے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع
  • محرابپور،بینک سیکورٹی گارڈ ایجنٹ بن گیا ،درجنوں چیک پاس کراتے ہوئے گرفتار
  • ریلوے کو بچانے کے لیے…
  • سندھ حکومت و ٹریفک پولیس ناکام، خونی ڈمپر اور ٹینکر موت کے پروانے بنے ہوئے ہیں،منعم ظفر خان
  • سینیٹ سے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا بل منظور
  • سینٹ: انسانی حقوق ترمیمی بل منظور، سوال کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج
  • جنرل اسمبلی اقوام متحدہ: اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے،  قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
  • ویمنز نیشنز لیگ فائنل: اسپین نے جرمنی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور