فیصل واوڈا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنےوالوں کےمتعلق پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سٹی42: ہمیشہ قبل از وقت بڑی باتیں بتا دینے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو پیر کے روز سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔
فیصل واوڈا نے جمعہ کی شب گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت دنوں سے بتا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت یہ سب کر رہی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ تصادم ہو اور یہ سیاسی شہید بن جائیں اور گورنر راج لگ جائے، 9 مئی کے مقدمات کے ملزم خیبرپختونخوا میں جا کر چھپے ہوئے ہیں۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
فیصل واوڈا نے کہا کہ پابندی، نا اہلی،گورنرراج، 9 مئی کیسز اورپاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔