ریاست نے ٹھوک بجا کر جواب دیدیا،پیر سے پاکستان کی ترقی کا سورج طلوع ہوگا، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
ریاست نے ٹھوک بجا کر جواب دیدیا،پیر سے پاکستان کی ترقی کا سورج طلوع ہوگا، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پیر سے پاکستان کی ترقی کا سورج طلوع ہوگا، دشمنوں کا منہ کالا ہوگا،ریاست نے جواب دے دیا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی،اب پاکستان، اس کی افواج اور شہیدوں کا مذاق نہیں بنے گا، فوج کے خلاف دشمن ملک بیانیے کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ غداری کا زور ہے تو اب پتہ چل جائے گا کہ کیا ہوتا ہے جو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے اب بتائیں اور جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے ٹھوک بجا کر جواب دے دیا ہے، میں نے نرم زبان استعمال کی تھی آج ریاست نے جواب دے دیا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اب ان کی مرضی ہے افغانستان میں یا بھارت جاکر سیاست کریں، سڑک پر ملک کے دشمنوں کو پٹہ ڈالا جائے گا وہ بھی سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے اب بتائیں اور جواب دیں، جب تک میرا سیاسی باپ تھا ملک کا وزیراعظم تھا، دہلی اور افغانستان کی زبان بولنے والے گٹر کے کیڑوں کو آج پتہ لگ گیا ہوگا۔سینیٹر نے کہا کہ سب کو سمجھ آجانا چاہیے ریاست اب مزید برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک، افواج اور سپہ سالار کے دشمنوں کے لیے ڈنڈا اور چھتر کھول دیے ہیں، بازار میں پتے کم پڑگئے ہیں ان کا آرڈر دیا جارہا ہے ملک کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت عمران خان جن سے بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے، رانا ثنا اللہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیدیا پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات، دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جی آئی ایس پی آر فیصل واوڈا نے کہا کہ ریاست نے
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔