عمران کی شناخت ملک دشمنی، جنگ میں بھی غلط زبان استعمال کی: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز

سیالکوٹ(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے، دہشت گردوں سے بات چیت کی باتیں نہ کی جائیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی، مجھے آزادی ہے کہ میں ان کے اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتا ہوں

، اس قسم کے رویے اختیار کریں گے تو اسی طرح کی زبان استعمال کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہن غیر سیاسی ہیں، انہوں نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی کیا وہ کوئی پاکستانی کر سکتا ہے، کیا اس مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے؟انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ کے دوران ہمارے دوست، ہمارے بھائی ہمارے ساتھ کھڑے رہے، لیکن ایک سیاسی پارٹی نے وہ کردار ادا نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی ہر چیز پر بولتے ہیں، اس وقت کیوں نہ بولے؟ وہ اس وقت بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان جنگ کے دوران بھی فوج کی قیادت کو نشانہ بناتے رہے، جن لوگوں کا یہ کردار ہو، جن کی زبان سے شہید بھی محفوظ نہ ہو، وہ کس طرح بات کرسکتے ہیں،

ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے، یہ کس طرح اپنے آپ کو پاکستانی کہلوا سکتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ سیاست کرنی ہے تو ضرور کریں، احتجاج کریں سب کچھ کریں لیکن پاکستان کی سرزمین کو، پاکستان کی غیرت اور اہمیت کو نہ لکاریں، ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن سرخ لکیر کبھی پار نہیں کی۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ دشمن ممالک نے بھی ہماری شہادتوں پر رنج کا اظہار کیا لیکن اندرون خانہ کچھ سیاسی لوگ وہ کردار ادا نہ کرسکے، اپنے مجاہدین اور شہیدوں کے حق میں آواز تو اٹھائیں، طالبان کے حق میں آواز نہ اٹھائیں، دہشت گردوں کی حمایت نہ کریں، ان کے ساتھ پیار محبت کی باتیں نہ کریں، بھتہ ادا نہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیٹ میٹرنگ سے متعلق اصلاحات آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائی جائیں گی، اویس لغاری نیٹ میٹرنگ سے متعلق اصلاحات آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائی جائیں گی، اویس لغاری نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی کراچی کے ابراہیم کے بعد لودھراں کا 7 سالہ ریحان بھی کھُلے مین ہول میں گر کر جاں بحق راولپنڈی کی عدالت نے عمران خان کو سزائے موت سنادی خیبر پختونخوا: پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھی غلط زبان استعمال زبان استعمال کی ان کی شناخت خواجہ آصف وزیر دفاع نے کہا

پڑھیں:

ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی، وزیر دفاع

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بھارتی میڈیا کو پاکستان کیخلاف انٹرویو دیتے ہیں تو پھر یہی زبان سنیں گے جو سنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ سال میں حالات خراب ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، بھارتی میڈیا سے ان کی بہن کی گفتگو فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اگر تحریک انصاف والے دہشت گردی کیخلاف جنگ نہیں لڑ سکتے، اس جنگ کو اپنا نہیں سکتے، شہیدوں کے جنازے نہیں پڑھ سکتے تو پاکستانی نہ کہلوائیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بھارتی میڈیا کو پاکستان کیخلاف انٹرویو دیتے ہیں تو پھر یہی زبان سنیں گے جو سنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ سال میں حالات خراب ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، بھارتی میڈیا سے ان کی بہن کی گفتگو فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سب کچھ تحریک انصاف کی مرضی سے ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی کبھی پی ٹی آئی نے مذمت کی؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پی ٹی آئی کھلی مخالفت کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی ہے: خواجہ آصف
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی عمران خان پر سخت تنقید، پاکستان دشمن رویہ قرار
  • عمران بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتا رہا، انکی شناخت پاکستان دشمن کی ہے: خواجہ آصف
  • ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی، وزیر دفاع
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی، وزیر دفاع
  • پی ٹی آئی نے افواج کے خلاف بیان دے کر ریڈ لائن کراس کی ؛ انڈیا کو انٹرویو دے کر ملک دشمنی کی ؛خواجہ آصف
  • عمران خان کی بہن کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • علیمہ خان سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں، دشمن ملک میں بیٹھ کر نہیں: خواجہ آصف
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کا جرمنی کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق