data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت سے جنگ کے دوران بھی غیر ذمہ دارانہ اور غلط زبان استعمال کرتے رہے، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات اور رویے کسی پاکستانی کے نہیں ہو سکتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے انتہائی محتاط انداز میں بات کی، لیکن مجھے آزادی ہے کہ میں ان کی اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتا ہوں۔ اگر وہ اس قسم کی زبان استعمال کریں گے تو جواب بھی اسی لہجے میں دیا جائے گا۔

انہوں نے عمران خان کی بہن کے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ وہ غیر سیاسی ہیں، مگر پھر بھی ایسے الفاظ بولے جو کوئی ذمے دار پاکستانی نہیں کہہ سکتا، کیا اس مٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں؟

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ کے دنوں میں پوری قوم متحد کھڑی تھی، ہمارے دوست اور بھائی ہمارے ساتھ تھے، لیکن ایک سیاسی جماعت نے اس وقت بھی وہ کردار ادا نہ کیا جو ایک پاکستانی کا ہونا چاہیے تھا۔ بانی پی ٹی آئی اس وقت بھی ہر معاملے میں غلط زبان استعمال کرتے رہے اور فوجی قیادت کو نشانہ بناتے رہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جن کی زبان سے شہید بھی محفوظ نہ ہوں، وہ کس بنیاد پر خود کو پاکستانی کہلوانے کی کوشش کرتے ہیں؟ وہ لوگ جن کا کردار ایسا ہو، وہ ملک کے لیے نیک نیتی کیسے ثابت کر سکتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست ضرور کریں، احتجاج بھی کریں، لیکن پاکستان کی سرزمین، غیرت اور اہمیت کو نہ للکاریں۔ اختلاف کا حق سب کو ہے مگر دہشتگردوں کی حمایت اور ان کے بیانیے کی تکرار قوم کو کسی صورت قبول نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے بھی ماضی میں فوج پر تنقید کی، لیکن اپنے شہیدوں کے حق میں کھڑے رہے۔ طالبان اور دہشتگردوں کی حمایت نہیں کی، نہ بھتہ دیا، نہ ان کے لیے نرم گوشہ رکھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے جو کیا وہ دشمن کرتا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بانی کی بہن نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی وہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔ بانی ہمیشہ سیاستدانوں سے بات کرنے سے انکار کرتے ہیں مگر ساتھ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔ پاکستان اور فوج کیخلاف بیانات کی کبھی پی ٹی آئی نے مذمت نہیں کی۔ تحریک انصاف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو دل سے نہیں اپنایا۔ پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کے برعکس ہم نے اور پی پی پی نے 9 مئی نہیں کیا۔ فوج پر ہم نے بھی تنقید کی مگر سرخ لکیر کبھی عبور نہیں کی۔ انڈیا کو انٹرویو نہیں دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیا بات کریں گے جبکہ ان کی اپنی پارٹی مخالفانہ بیان دے رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگ طالبان کو بھتا دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں لڑ رہے۔ پی ٹی آئی نے جو کیا وہ دشمن کرتا ہے۔ نواز شریف نے بھارتی میڈیا کو انٹرویوز میں کبھی پاکستان کے وجود و سالمیت کے خلاف بات نہیں کی۔ پی ٹی آئی نے اپنے کسی رہنما کی پاکستان مخالف بات کی ایک بار بھی مذمت نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتا رہا، انکی شناخت پاکستان دشمن کی ہے: خواجہ آصف
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی زبان محتاط تھی، مجھے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی آزادی ہے، خواجہ آصف
  • ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی، وزیر دفاع
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی، وزیر دفاع
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن ریڈ لائن کراس نہیں کی ، خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی نے جو کیا وہ دشمن کرتا ہے: خواجہ آصف
  • عمران خان کی بہن کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • علیمہ خان سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں، دشمن ملک میں بیٹھ کر نہیں: خواجہ آصف
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کا جرمنی کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق