ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بھارتی میڈیا کو پاکستان کیخلاف انٹرویو دیتے ہیں تو پھر یہی زبان سنیں گے جو سنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ سال میں حالات خراب ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، بھارتی میڈیا سے ان کی بہن کی گفتگو فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اگر تحریک انصاف والے دہشت گردی کیخلاف جنگ نہیں لڑ سکتے، اس جنگ کو اپنا نہیں سکتے، شہیدوں کے جنازے نہیں پڑھ سکتے تو پاکستانی نہ کہلوائیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بھارتی میڈیا کو پاکستان کیخلاف انٹرویو دیتے ہیں تو پھر یہی زبان سنیں گے جو سنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ سال میں حالات خراب ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، بھارتی میڈیا سے ان کی بہن کی گفتگو فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سب کچھ تحریک انصاف کی مرضی سے ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی کبھی پی ٹی آئی نے مذمت کی؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پی ٹی آئی کھلی مخالفت کرتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارک باد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور ملٹری قیادت پر ناز ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم وطن کے محافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپ کی قیادت پر ناز ہے، اللّٰہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔
یہ فاشسٹ حکومت کا طرزِ عمل ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا،اسد قیصر
واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف ڈیفنس فورسزکی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے جس کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ ساتھ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بھی مقرر ہو گئے ہیں، ان کے ان دونوں عہدوں کی مدت 5 سال ہو گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی گئی۔اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدتِ ملازمت کے مارچ 2026ء میں مکمل ہونے پر ہو گا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 2028ء تک تعینات رہیں گے۔
وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیر انسانی ، غیر اخلاقی اور غیر قانونی تھی، یہ رویہ عوام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
مزید :