Islam Times:
2026-07-24@04:10:20 GMT

حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے میں ناکامی پر اسرائیل سیخ پا

اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT

حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے میں ناکامی پر اسرائیل سیخ پا

تل ابیب نے امریکی حکومت سے شکایت کی کہ لبنانی فوج، حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی کہ "تل ابیب" نے اپنی ناراضگی كا اظہار كرتے ہوئے حالیہ دنوں میں لبنانی فوج کی جانب سے "حزب‌ الله" کو غیر مسلح نہ کر سکنے پر انتباہ جاری کیا۔ اس بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورت حال برقرار رہی تو لبنان کے خلاف ہمارے فضائی حملوں کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب نے امریکی حکومت سے یہ شکایت کی کہ لبنانی فوج، حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی۔ جس کے بعد عالمی دباؤ کی وجہ سے لبنانی حکومت مجبور ہو گئی کہ وہ پہلی بار جنوبی علاقوں میں حزب الله کو غیر مسلح کرنے کے لئے اپنی فوج کی کوششوں کی دستاویزات جاری کرے۔ یہانتک کہ لبنانی فوج نے صحافیوں کو اجازت دے دی کہ وہ ملک کے جنوب میں حزب‌ الله کی سرنگوں میں داخل ہو کر ہمارے اقدامات کا مشاہدہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق، دریائے لیطانیہ کے جنوبی علاقوں میں حزب الله کو غیر مسلح کرنے کے لیے لبنانی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن میں اب صرف کچھ ہفتے باقی ہیں۔ روسیا الیوم کے مطابق، اس ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی "مورگن اورٹاگس" پہلے تل ابیب اور پھر بیروت کا دورہ کریں گے۔ روسیا الیوم نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کی اعلیٰ ترین سکیورٹی کمانڈ میں لبنان کے حوالے سے بحثیں ہوئیں اور ان مباحثوں میں پوپ "لیون چہاردہم" کے لبنان کے تاریخی دورے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ صیہونی سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے اپنی فوجی سرگرمیوں میں تبدیلیاں کرتے ہوئے لبنان پر حملوں میں کمی کی ہے تاکہ عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والے پوپ کے دورہ بیروت پر اثر انداز نہ ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الله کو غیر مسلح کرنے کے لبنانی فوج تل ابیب

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم