City 42:
2025-12-06@13:08:59 GMT

شہرِ قائد میں نیا نادرا میگا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں نیا نادرا میگا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس میں قومی شناختی کارڈ، بَ فارم، تھیلیسیمیا سرٹیفکیٹ، اسلحہ لائسنس سمیت متعدد عوامی خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی ٹاؤن اور کالابورڈ میں جدید نادرا میگا سینٹر کے قیام کیلئے نادرا اور ماڈل کالونی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ اس میگا سینٹر میں شہریوں کی سہولت کے لیے 30 کاونٹرز قائم کیے جائیں گے۔ 

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

ترجمان کے مطابق میگا سینٹر میں قومی شناختی کارڈ، بَ فارم، تھیلیسیمیا سرٹیفکیٹ، اسلحہ لائسنس سمیت متعدد عوامی خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔

ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے بتایا کہ بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے الگ کاونٹرز بھی مختص کیے جائیں گے تاکہ انہیں فوری اور باوقار سہولت فراہم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کے بڑھتے حملوں کے باوجود نادرا نے شہریوں کے ڈیٹا کو لیکج سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ 

اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جدید میگا سینٹر کے قیام سے لوگوں کو تیز، شفاف اور معیاری خدمات ملیں گی جبکہ ملیر، شاہ فیصل، کورنگی سمیت اردگرد کے علاقوں کے شہری بھی مستفید ہوں گے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میگا سینٹر

پڑھیں:

شہر قائد میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ٹرالر وبال جان بنتے ہوئے انسانی زندگیاں نگلنے لگے۔

کریم آباد پل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت27 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرالر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اس کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بی آر اے کمانڈر نور علی چاکرانی کا 100 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ
  • نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف
  • حیدرآباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے پاس آئوٹ کرنے والے کانسٹیبل پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے
  • سکھر ،کھیلوں کے میدان میں غیرقانونی قائم لنڈا بازار سے شہری خریداری کرنے میں مصروف ہیں
  • سکھر،کھیلوں کے میدان میں لنڈا بازارقائم ،شہریوں کو پریشانی کا سامنا
  • بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم فیصلہ، ملازمین کی سُنی گئی
  • کراچی میں ایک اور نادرا میگا سینٹر کے قیام کا فیصلہ
  • شہر قائد میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن کے ملزمان کی ضمانت مسترد