بلوچستان میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بی آر اے (براہمداغ بگٹی گروپ) کے معروف کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرینڈر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان ہاؤس سوئی میں باقاعدہ طور پر ہتھیار ڈالے۔ اس موقع پر فراریوں نے میر آفتاب بگٹی کی موجودگی میں پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔
کمانڈر نور علی چاکرانی بی آر اے کے بڑے اور اثر و رسوخ رکھنے والے کمانڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا اور ان کے درجنوں ساتھیوں کا ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نور علی چاکرانی

پڑھیں:

ریاست پاکستان نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے، سرفراز بگٹی

اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جہاں ایک طرف ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف انٹیلیجنس بیس آپریشنز جاری ہیں، وہیں ہتھیار پھینک کر آئین پاکستان کو تسلیم کرنیوالوں کو گلے لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کی کالعدم تنظیموں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جہاں ایک طرف ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف انٹیلیجنس بیس آپریشنز جاری ہیں، وہیں ہتھیار پھینک کر آئین پاکستان کو تسلیم کرنے والوں کو گلے لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے سوئی میں ہتھیار ڈالنے والے وڈیرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سوئی، ڈیرہ بگٹی میں وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے ایک سو سے زائد ساتھیوں نے ہتھیار ڈال کر پاکستان کا پرچم اٹھایا ہے۔ جس پر میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے تمام بھٹکے ہوئے لوگوں کو کہ ریاست پاکستان نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے ہیں، لیکن جو اس کو کمزوری سمجھے گا اس کا مرتے دم تک پیچھا جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست پاکستان نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے، سرفراز بگٹی
  • سوئی میں وڈیرہ نورعلی چاکرانی کا 100 سے زائد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا اعلان
  • بلوچستان میں بڑا بریک تھرو: ہتھیار چھوڑ کر امن کی راہ اپنانے والوں کی واپسی
  • بلوچستان، کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ، وزیراعلیٰ کی مبارکباد
  • بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
  • بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
  • دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے،فیصل واوڈا
  • بلوچستان، علیحدگی پسند رہنماء نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
  • سوئی: علیحدگی پسند رہنما نور علی چاکرانی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل