ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال ٹیم چھٹیوں پر اپنے وطن روانہ، سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد چھٹیاں گزارنے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔
روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مائیک ہیسن نے کہا کہ ان کا چہرہ تھکا ہوا ضرور ہے مگر وہ خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک طویل سفر کے بعد اپنے گھر نیوزی لینڈ واپس جا رہے ہیں۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کو بہت یاد کر رہے ہیں اور چند ہفتے گھر پر گزارنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں اپنے گھر کا گرم موسم بھی یاد آ رہا ہے۔
پاکستان وائٹ بال ٹیم کی اگلے چند ہفتوں میں کوئی مصروفیت نہیں ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ جنوری کے آغاز میں تین میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا جائے گا، جب کہ جنوری کے آخری ہفتے میں آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورۂ پاکستان شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔
یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔
دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘