کرغزستان کے حصے کا کاسا 1000 منصوبہ مکمل، پاکستانی حصہ جلد مکمل ہو گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان نے اپنے حصے کا کاسا 1000 منصوبہ مکمل کر لیا ہے، منصوبے کا پاکستان کا حصہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
پاکستان کرغزستان بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغزستان کا وفد 20 سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریل منصوبہ خطے کے لیے اہم ہے، ہم نے منصوبے کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں، پاکستان کے 8500 طلباء کرغزستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور کرغزستان میں بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ پاکستان کی توانائی ضرورت کیلئے کاسا 1000 جلد مکمل ہوگا، کرغز سفیر کاسا 1000 انرجی منصوبہوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے، پاکستانی حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کر رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم صوبوں کے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مکمل تعاون کر رہے ہیں، پاکستان اور کرغزستان آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل، زراعت اور آئی ٹی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف کہنا ہے کہ کاسا 1000 کے لیے
پڑھیں:
قومی ایئرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبر کو ہوگی، براہ راست نشر کی جائے گی، وزیرِ اعظم شہباز شریف
قومی ایئرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔ فوٹو: پی آئی ڈیوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبر کو ہوگی، بڈنگ کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
قومی ایئرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے، قومی ایئرلائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے سہولت ہوگی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نجکاری محمد علی...
وزیراعظم نے کہا کہ سیاحتی شعبے کی ترقی کیلئے بھی قومی ایئر لائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔
شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ قومی ایئرلائن کے تشخص کی بحالی پر تمام توانائیاں مرکوز کرے گا۔