Express News:
2026-07-24@04:58:22 GMT

ابلے ہوئے انڈے زیادہ دن تک کیسے محفوظ رکھیں؟

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

ابلے ہوئے انڈے گھریلو کھانوں کا ایک عام اور مقبول حصہ ہیں۔ پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ تیار کرنے میں آسان بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں ہفتہ وار مینو میں شامل کر لیتے ہیں، چاہے سلاد میں ڈالیں، لنچ باکس میں رکھیں یا ناشتے کا حصہ بنائیں۔

لیکن ایک سوال اکثر ذہن میں رہتا ہے کہ یہ ابلے ہوئے انڈے کتنے دن تک قابلِ استعمال رہ سکتے ہیں اور انہیں صحیح طریقے سے محفوظ رکھنے کا طریقہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) واضح طور پر کہتا ہے کہ ابلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں ایک ہفتے تک محفوظ رکھے جا سکتے ہیں۔ چاہے ان پر چھلکا موجود ہو یا اتارا جا چکا ہو، اصل اہمیت صحیح اسٹوریج اور وقت پر ریفریجریشن کی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ابالتے وقت انڈے کی قدرتی حفاظتی تہہ ختم ہو جاتی ہے، اس لیے اگر انہیں فوری ٹھنڈا نہ کیا جائے تو بیکٹیریا تیزی سے بڑھنے کا خطرہ رہتا ہے۔

اگر انڈوں پر چھلکا موجود ہو تو انہیں محفوظ رکھنا نسبتاً آسان ہوتا ہے۔ چھلکا ایک قدرتی حفاظتی دیوار ہے، جو نمی اور بدبو سے بچاتا ہے۔ ابالنے کے بعد انڈوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر فوراً ٹھنڈا کر لینا چاہیے، پھر اچھی طرح خشک کرکے ایک ہوا بند ڈبے میں رکھا جائے۔ اس صورت میں یہ انڈے پورا ہفتہ باآسانی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

چھلے ہوئے انڈوں کے لیے احتیاط کچھ بڑھ جاتی ہے۔ چھلکا اترنے کے بعد انڈے کو نمی اور خراب ہونے سے بچانے کے لیے ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر رکھا جاتا ہے۔ یہ طریقہ دو سے تین دن تک مناسب ہے، لیکن پانی روزانہ تبدیل کرنا ضروری ہے۔ اس طرح انڈے تازہ رہتے ہیں اور ذائقہ برقرار رہتا ہے۔


اسٹوریج کے اصول سادہ

انڈوں کو ابالنے کے دو گھنٹے کے اندر ریفریجریٹر میں رکھیں بند کنٹینر استعمال کریں، اور انہیں فریج کے درمیانی یا پچھلے حصے میں رکھیں جہاں درجہ حرارت سب سے مستحکم ہوتا ہے۔  اگر آپ ہفتہ وار استعمال کے لیے انڈے پہلے سے تیار کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ کنٹینر پر تاریخ لکھ لیں تاکہ اندازہ رہے کہ کب تک انہیں استعمال کرنا محفوظ ہے۔

اگرچہ عمومی ہدایات ایک ہفتے کی ہیں، مگر بعض اوقات انڈہ اس سے پہلے بھی خراب ہوسکتا ہے۔ خراب ہونے کی علامات میں بدبو، چپچپاہٹ، سطح کی تبدیلی یا ذائقے میں عجیب پن شامل ہیں۔ ایسی صورت میں احتیاط ہی بہتر ہے۔ اگر شک ہو تو انڈہ نہ کھائیں۔

جہاں تک فریزنگ کا تعلق ہے، ماہرین پورے ابلے ہوئے انڈے فریز کرنے کی سفارش نہیں کرتے۔ سفیدی پگھلنے کے بعد ربڑ جیسی سخت ہوجاتی ہے اور ذائقہ بھی خراب ہو جاتا ہے۔ صرف زردی الگ کرکے فریز کی جا سکتی ہے، تاہم زیادہ تر لوگ تازہ انڈے تیار کرنا ہی پسند کرتے ہیں کیونکہ اس میں وقت بھی کم لگتا ہے اور ذائقہ بھی بہتر رہتا ہے۔

ابلے ہوئے انڈے متوازن غذا کا حصہ ہیں، تیزی سے تیار ہو جاتے ہیں اور صحیح اسٹوریج کے ساتھ ہفتہ بھر کارآمد رہ سکتے ہیں۔ جنہوں نے اپنے کھانے کو آسان اور صحت مند رکھنا ہو، ان کے لیے یہ ایک بہترین آپشن ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ابلے ہوئے انڈے سکتے ہیں خراب ہو رہتا ہے کے لیے

پڑھیں:

معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ