پاکستان میں اب کسی ملک دشمن اور ملک دشمن بیانیہ افراد کی گنجائش نہیں، عشرت العباد
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے آئینہ دکھا دیا ہے، ہم انکی جانب سے حقائق منظر عام پر لانے اور سیاست کی آڑ میں ملک دشمن سرگرمیوں کو عیاں کرنے پر پچیس کروڑ عوام سپاہ سالار کے شانہ بشانہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب کسی ملک دشمن اور ملک دشمن بیانیہ افراد کی ضرورت نہیں، فیلڈ مارشل اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ سوشل میڈیا کے شیروں اور ملک دشمن سوچ کے حامل افراد جو سیاست کی آڑ میں پاکستان کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں، انہیں 25 کروڑ عوام پاکستان میں مسترد اور عبرت کا نشان بنادیں گے، بھارتی چینلوں پر دھمکیاں ملک سے غداری کے زمرے میں آتی ہیں، پاکستان کو عظیم مملکت بنانے والی ذات اللہ کی ہے جسکے لئے عاصم منیر کو چنا گیا جو آج پاکستان کی حرمت کی علامت ہیں، ایم پی پی کا ایک ایک کارکن میری پہچان پاکستان اور فوج کی شان آن بان بن کر میدان میں آجائے، ریاست ہماری ہمیشہ سے ڈیڈ لائن ہے۔ انہوں نے یہ بات مرکزی کمیٹی، ایڈوزئزی کونسل اور شعبہ جات کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے آئینہ دکھا دیا ہے، ہم انکی جانب سے حقائق منظر عام پر لانے اور سیاست کی آڑ میں ملک دشمن سرگرمیوں کو عیاں کرنے پر پچیس کروڑ عوام سپاہ سالار کے شانہ بشانہ ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے بعد بلوچستان کے ایک ہزار افراد کا سرینڈر کرکے پاکستانی پرچم تھامنا انکی شاندار قیادت کا ثمر ہے، خوارجیوں سے نجات میں سیکورٹی فورسز تیزی سے کام کر رہی ہیں، بھارتی اور افغانی پاکستان دشمن رجیم کو پراکسی وار کو ہماری فورسز ناکام بنا رہی ہیں، ہمارا بیانیہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں اب عوام کا نعرہ ہے، پاکستان کی معیشت کا پہیہ اب چلے گا اور حکومت گڈ گورننس کرے تو مہنگائی کے طوفان میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں میری پہچان پاکستان کو تحریک کی طرح گھر گھر پہنچائیں کیونکہ پچیس کروڑ عوام پاکستان کی ترقی اور افواج کے شانہ بشانہ چل کر ملک دشمنوں کو زیرو کرنے کے خواہش مندہیں، اب ملک کے خلاف سوچ کو کچلنے کا وقت آگیا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ منتخب نمائندے پورے پاکستان میں اپنی ذمہ داری ادا کریں، کراچی میں میئر سمیت سندھ حکومت اپنی کوتاہیوں کو درست کرے، نیپا سانحہ اور ڈمپرز حادثات انکی نا اہلیوں کی وجہ سے ہیں، کراچی کو فوری انفرا اسٹرکچر کی بہتری کی ضرورت ہے، منی پاکستان کو لوٹ کھسوٹ کے بجائے اسکا حق دیا جائے، کراچی میں تجربات اور لفاظی کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے عملی کام کیا جائے تاکہ ملک ترقی کرے۔ انہوں نے کراچی کے تمام ٹاؤنز میں رابطہ مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میری پہچان پاکستان پاکستان میں پاکستان کی کروڑ عوام نے کہا کہ ملک دشمن انہوں نے
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کسی بھی کوشش سے گریز کیا جائے اور انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنا ووٹ آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور کسی قسم کی مداخلت یا دباؤ جمہوری اقدار کے منافی ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کا راستہ صرف آزاد، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات سے ہو کر گزرتا ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی روایت نے ماضی میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار کیا، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کے فیصلے کا مکمل احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں عوام نے اپنا واضح فیصلہ دیا تھا، تاہم عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔
حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کے مساوی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو ہر قسم کے دباؤ، جانبداری اور غیر ضروری مداخلت سے پاک رکھا جائے تاکہ عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے، عوام کا فیصلہ ہی جمہوریت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور عوامی خوشحالی ممکن نہیں، لہذا تمام متعلقہ حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ انتخابات مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہوں اور عوام کے مینڈیٹ کا ہر صورت احترام کیا جائے۔