گلہری کی شرارتوں نے نوجوان کو ’’ڈزنی پرنسز‘‘ بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
بھارت میں ایک شخص کا عام سا لنچ بریک اس وقت کسی ڈزنی فلم کے سین میں بدل گیا جب ایک نہایت بےخوف گلہری نے نہ صرف اس کے پاس آبیٹھنے کی جسارت کی بلکہ اس کا ٹفن کھولنے میں بھی مدد کرنے لگی۔
انسٹاگرام صارف دیوانش بروآ کی جانب سے شیئر کی گئی اس دل موہ لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب متاثر کیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی ننھی گلہری نہ صرف انسان کے قریب آنے سے نہیں ہچکچائی بلکہ بےحد اعتماد کے ساتھ پورے منظر کی ’ہیروئن‘ بن گئی۔
ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوانش اپنے سرخ ٹفن کے ساتھ آرام سے بیٹھا ہے، لیکن ٹفن کھولنے سے پہلے ہی ایک چھوٹی سی گلہری پھرتی سے اس کے گھٹنوں تک آپہنچتی ہے، گویا کہ وہ روز کی مہمان ہو۔
دیوانش اسے دور کرنے کے بجائے اُس کے ساتھ کھیل میں شریک ہوجاتا ہے اور آرام سے اپنا ٹفن کھولتا ہے، جبکہ گلہری پوری دلچسپی سے ہر حرکت کا معائنہ کرتی رہتی ہے۔ جیسے ہی وہ کھانا باہر نکالتا ہے، گلہری مزید قریب ہوجاتی ہے جیسے کھانا نکالنے میں مدد کررہی ہو۔
آخرکار دیوانش تھوڑی سی روٹی توڑ کر اُسے پیش کرتا ہے اور گلہری بلا خوف اس کے ہاتھ سے نوالہ پکڑتی ہے اور مزے سے وہیں بیٹھ کر کھانے لگتی ہے، جیسے دونوں برسوں سے ایک ساتھ لنچ کر رہے ہوں۔
پوری ویڈیو میں دیوانش کے چہرے پر سجی خوشگوار مسکراہٹ نے دیکھنے والوں کو بھی مسکرانے پر مجبور کردیا۔
View this post on Instagramسوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصروں کی بھرمار کردی۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ’’مبارک ہو، اب آپ باقاعدہ ڈزنی پرنسس بن گئے ہیں!‘‘ جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا ’’آپ نے آج لاکھوں دل جیت لیے، یہ آج کی سب سے خوبصورت چیز ہے جو میں نے دیکھی۔‘‘
کئی صارفین نے اس نادر لمحے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جانور ہمیشہ اچھی توانائی پہچان لیتے ہیں۔ ایک دلچسپ تبصرہ کچھ یوں تھا ’’یہ گلہری نے آپ کو اپنایا ہے، نہ کہ آپ نے اسے!‘‘
اور کچھ صارفین نے تو مزاحیہ انداز میں پیش گوئی بھی کردی کہ شاید گلہری اب روزانہ اسی وقت لنچ پر آنے لگے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری )کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا؟ ارکان پارلیمنٹ نے بتا دیا
پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع۔تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور) میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، سبی 48، دالبندین 47اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید :