اے آر ٹیکنالوجی کی نئی پیشکش تاخیر کا شکار، میٹا نے ’فونیکس‘ گلاسز کی ریلیز 2027 تک بڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیکنالوجی کی دنیا میں اسمارٹ فونز کے بعد اگلا بڑا قدم سمجھ جانے والی اگیومینٹڈ رئیلٹی (AR) ٹیکنالوجی پر میٹا (سابقہ فیس بک) کافی عرصے سے کام کر رہا ہے، مگر تازہ ترین پیش رفت کے مطابق صارفین کو اس نئی نسل کے اسمارٹ گلاسز کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق میٹا نے اپنے مکسڈ رئیلٹی گلاسز—جنہیں اندرونی طور پر “فونیکس” کا کوڈ نیم دیا گیا ہے—کی لانچنگ ایک بار پھر ملتوی کر دی ہے۔ ابتدائی منصوبہ بندی کے تحت یہ ڈیوائس 2026 کے وسط یا اختتامی حصے میں مارکیٹ میں پیش کی جانی تھی، مگر اب رپورٹوں میں بتایا جا رہا ہے کہ اسے 2027 کی پہلی ششماہی تک روک دیا گیا ہے۔
میٹا نے اب تک ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور رے بین کے اشتراک سے اسمارٹ گلاسز تو متعارف کر دیے ہیں، مگر ماہرین کے مطابق آنے والے مکسڈ رئیلٹی گلاسز ان سب کے مقابلے میں کہیں زیادہ جدید، طاقتور اور تکنیکی اعتبار سے مختلف ہوں گے۔ یہ گلاسز حقیقی دنیا میں ڈیجیٹل تجربات کو اس طرح سموئیں گے کہ صارف کے لیے اسمارٹ فون کی اہمیت کم ہوتی چلی جائے۔
رپورٹس کا کہنا ہے کہ سی ای او مارک زکربرگ نے ڈیوائس کو بہتر معیار تک پہنچانے کے لیے لانچ میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مارکیٹ میں آنے کے بعد یہ نہ صرف مکمل طور پر قابلِ اعتماد ہو بلکہ AR ٹیکنالوجی میں ایک نئی مثال بھی قائم کرے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2023 میں بھی اشارہ دیا گیا تھا کہ میٹا کے اولین اے آر گلاسز 2027 ہی میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی اپنی ٹائم لائن پر مستقل مزاجی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
گزشتہ سال جولائی 2024 میں مارک زکربرگ نے پیشگوئی کی تھی کہ مستقبل قریب میں ہر شخص کی روزمرہ زندگی کا حصہ AI سے لیس اسمارٹ گلاسز ہوں گے، جو معلومات، رابطے اور نیویگیشن کے طریقے بدل کر رکھ دیں گے۔ ان کے مطابق یہ گلاسز جلد ہی اسمارٹ فونز کی جگہ لے کر ایک نیا عالمی ٹرینڈ بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ میٹا نے اپنا پہلا اسمارٹ گلاسز ماڈل 2021 میں رے بین کے ساتھ شراکت میں تیار کیا تھا، مگر آنے والا فونیکس ورژن کمپنی کے لیے نہ صرف اگلی تکنیکی منزل ہوگا بلکہ AR انڈسٹری کی سمت کا تعین بھی کر سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسمارٹ گلاسز کے مطابق میٹا نے کے لیے
پڑھیں:
امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقاتی و تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقی اور تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے اداروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ حساس ٹیکنالوجی کی غیر مجاز منتقلی کے خطرات سے متعلق تشویش کا باعث ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق فہرست میں شامل ان اداروں کو امریکی قوانین کے تحت دفاعی تحقیق اور حساس ٹیکنالوجی کے تبادلوں کے تناظر میں خصوصی پابندیوں اور نگرانی کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد امریکی دفاعی ٹیکنالوجی اور حساس تحقیق کے غیر مجاز یا غیر مطلوبہ منتقلی کو روکنا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس کا عملی دائرۂ کار امریکی قوانین کے تحت دفاعی تعاون، فنڈنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مخصوص پابندیوں سے متعلق ہے۔