پشاور: ڈرائیور کی طبیعت خراب ہونے پر بی آر ٹی بس حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔
ڈرائیور کی طبیعت کی خرابی ۔۔۔۔پشاور بی آر ٹی بس خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی pic.twitter.com/VECwX7vOV0
— Farzana Ali (@farzanaalispark) December 8, 2025
رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کی طبیعت خراب ہونے کے باعث خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی، اور جنگلے کے ساتھ جا ٹکرائی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی بس کو اسلامیہ کالج پشاور کے پاس حادثہ پیش آیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈرائیور نے گاڑی کو بی آر ٹی جنگلے کے ساتھ ٹکرا دیا، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بس حادثہ بی آر ٹی پشاور وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بی ا ر ٹی پشاور وی نیوز
پڑھیں:
تیز رفتار کار کو حادثہ؛ مرسڈیز اڑتی ہوئی دو گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی، ویڈیو وائرل
رومانیا میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ایک نہایت حیران کن اور خوفناک ٹریفک حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک مرسڈیز کار راؤنڈ اباؤٹ سے ٹکرا کر ہوا میں بلند ہوتی ہوئی دو گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی اور پھر زور دار آواز کے ساتھ سڑک پر جا گری۔ یہ ناقابلِ یقین مناظر سیکیورٹی کیمروں میں ریکارڈ ہوئے اور چند ہی گھنٹوں میں اڑتی ہوئی کار کے عنوان سے وائرل ہو گئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 55 سالہ ڈرائیور ذیابیطس کے باعث گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور مرسڈیز انتہائی رفتار سے راؤنڈ اباؤٹ کی جانب بڑھی اور وسط میں بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر فضا میں اچھل گئی۔ ویڈیو میں دکھائی دینے والا منظر بظاہر کسی فلمی سین جیسا لگتا ہے مگر حقیقت میں یہ ایک ہولناک واقعہ تھا۔
View this post on Instagramحکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تیز رفتاری اور غفلت کے سنگین نتائج کی واضح مثال ہے۔ ان کے مطابق چند لمحوں کی لاپرواہی نہ صرف ڈرائیور کے لیے بلکہ دیگر راہگیروں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی تھی۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں نہ تو کوئی دوسرا شخص زخمی ہوا اور نہ ہی گاڑی کے اندر موجود ڈرائیور کو جان لیوا چوٹیں آئیں۔
ایمرجنسی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کرنے کی پیشکش کی، تاہم اس نے طبی ٹرانسپورٹ سے انکار کردیا۔ مقامی شہریوں اور سڑکوں کی حفاظت سے متعلق افسران نے اس واقعے کے بعد عوام سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ سے گریز کیا جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا سیلاب آگیا، لیکن ماہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ حادثات تفریح کا نہیں بلکہ سنجیدگی اور احتیاط کا موضوع ہیں کیونکہ ایسی غفلت انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے۔