موت کے سوداگر اب منشیات اسمگلنگ کیلئے بچوں کو استعمال کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
منشیات اسمگلنگ کے گھناؤنے ملزمان اب اسمگلنگ میں کم عمر بچوں کا استعمال کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں موت کے سوداگر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے چھوٹے بچوں کو استعمال کررہے ہیں۔
سیکورٹی حکام نے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس کی راولپنڈی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ 2000 گرام آئس لڑکوں کے پیروں سے باندھی گئی تھی جسے برآمد کرلیا گیا۔
سعود خان گنڈا پور پراوینشل انچارج بیورو آف اینٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن کے زیر نگرانی فخر عالم خان انسپکٹر اور شیر شاہ سوری سب انسپکٹر نے خفیہ اطلاع پر مردان نوشہرہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس راولپنڈی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔
دوران تلاشی لڑکوں کے پیروں کے ساتھ باندھی گئی 2000 گرام آئس برآمد کی گئی۔ برآمدگی کے بعد مزید تفتیش جاری ہے جبکہ سہولت کاروں اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کے پورے نیٹ ورک تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لڑکوں کے
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔