عمران، شاہ محمود سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی۔ عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق، راجا بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔ ادھر سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ پروپیگنڈا سے متعلق مقدمات میں صحافی احمد نورانی، جمیل فاروقی اور پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے تینوں ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ملزمان کو متعدد بار عدالت طلب کیا گیا، تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں، جن کا چالان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے مکمل کر کے عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہزاد اکبر اشتہاری ملزم قرار‘ وارنٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے مرزا شہزاد اکبر
کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔ عدالت نے کہا کہ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ مرزا شہزاد اکبر کے خلاف ٹوئٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے مرزا شہزاد اکبر کے خلاف جولائی2025ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔