محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن، منشیات کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں انسداد منشیات و سکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا قائم مقام امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے ایئرپورٹس پر ہر ممکن حد تک منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے۔ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین سکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔ انسدادِ منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ملکوں میں پہنچ رہی ہے اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کے لئے امریکہ کی ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کریں گے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران اے این ایف کی کارکردگی اور ملک بھر میں جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ محسن نقوی نے یوم شہادت پر میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کو بے مثال جرات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر دفاع وطن کی روشن علامت ہیں۔ اس مرد آہن نے جذبہ ایمانی اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔ میجر شبیر شریف شہید 1971ء کی جنگ میں جرات اور شجاعت کا ناقابل فراموش مظاہرہ کرکے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔ دوسری جانب محسن نقوی تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے ملاقات طے ہے اور چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر بات چیت متوقع ہے۔ وزیر داخلہ دونوں سے متعلق شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام محسن نقوی کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ ملاقات کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ ملاقات کررہی ہیں