بائنانس حکام کی وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بائنانس کی سینئر قیادت کا دورۂ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں
وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کیلیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن پراسیس میں ہے کسی بھی وقت آسکتا ہے، وفاقی وزرا
اسلام آباد:وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا معاملہ پراسیس میں ہے اور کسی بھی وقت آسکتا ہے اور وزیراعظم ملک میں نہیں تھے اس لیے اب تک نوٹفیکیشن نہیں آیا۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعظم ملک میں نہیں تھے اس وجہ سے چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن نہیں ہوا، چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کیا گیا ہے وہ چائے جلد ٹھنڈی ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پراسیس میں ہے، کسی بھی وقت آسکتا ہے، آرٹیکل 243 میں کوئی ابہام ہے نہ آرمی، نیوی یا ائیر فورس کے قوانین میں بھی کوئی ابہام نہیں ہے، قانون میں واضح کردیا گیا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2024 میں جو ترامیم تھیں اس کے بعد معیاد عہدہ تین سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی تھی، اس کے ساتھ یہ گنجائش رکھی گئی تھی کہ دوبارہ تعیناتی کے ساتھ ایکسٹنشن بھی یکدم یا ایک ایک سال کی دی جاسکتی ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ اب انہوں نے بیک وقت چیف آف ڈیفنس فورسز بھی تعینات ہونا ہے، کل بھی کچھ ہدایات وزارت دفاع سے شیئر ہوئی ہیں اور اس پر کام جاری ہے، اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن ہو جائے گا، اس حوالے سے قیاس آرائیاں بند ہونی چاہیے اور اس حوالے سے کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی سکیم آف لا میں کنکرنٹلی کا لفظ استعمال ہوا ہے کہ ساتھ ساتھ یہ الگ نہیں ہوگا، چیف آف ڈیفنس فورسز کے ساتھ آرمی چیف کا ایک ہی نوٹیفکیشن ہوگا۔