2025-11-03@06:05:33 GMT
تلاش کی گنتی: 2122
«کہ نواز»:
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، غیرقانونی مقیم افراد کو کرائے پر مکان، دکان یا پراپرٹی دینے پر فوری ایکشن ہو گا۔ پولیس ٹیمیں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ماہ اکتوبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 271 ملزمان کو گرفتار کرکے 152 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2700 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے...
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلیے آنے والے وفد...
مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلی سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی...
خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر کے امیدوار کیلئے 8،10 نام سامنے آرہے ہیں، گورنر کا عہدہ میری جائیداد نہیں، یہ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی کو گورنر لگایا جائیگا تو پتا چل جائیگا، خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئین میں ہے کہ کس صورتحال میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، چاہتے ہیں صوبے اور...
انصاف لائرز فورم کی صوفیہ نورین نے 880 ووٹ اور علی زمان نے 875 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ملگری وکیلان کے رفیق مہمند نے 861 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار محمد سعید 828 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خیبر پختونخوا بار کونسل کی 28 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق اے این پی سے وابستہ ملگری وکیلان نے برتری حاصل کرتے ہوئے 13 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں۔ پشاور، مردان، صوابی، سوات اور کرک سے بھی ملگری وکیلان کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ پشاور کی سات نشستوں میں سے ملگری وکیلان نے چار، انصاف لائرز فورم نے دو جبکہ ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔...
—فائل فوٹو کراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کا جامع قانون نافذ ہے، سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون...
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری، صدارتی امیدوار رؤف عطا نے میدان مار لیا غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کے انڈیپینڈنٹ گروپ نے اسلام آباد بار کونسل کی زیادہ تر نشستیں جیت لی ہیں، جبکہ اس گروپ کو عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت بھی حاصل تھی۔ اسلام آباد بار کونسل الیکشن کے فائنل نتائج اعظم نذیر تارڑ/ احسن بھون گروپ کے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی جبکہ ظفر کھو کھر بطور انڈیپینڈینٹ امیدوار میدان مار لیا pic.twitter.com/EQxujY1rz9 — Khalid Hussain Taj...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر تو بھارت کو جوتے پڑے ہیں تو مودی چپ ہی کر گیا ہے۔سیالکوٹ میں ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس محاذ پر پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کی ثالثی کے مثبت نتائج آئیں گے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طورخم بارڈر غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کےلیے کھولی گئی ہے، طورخم بارڈر پر کسی قسم کی تجارت نہیں ہو گی، بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ اس بہانے یہ لوگ دوبارہ نہ ٹک سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر چیز...
سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی )وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر تو بھارت کو جوتے پڑے ہیں تو مودی چپ ہی کر گیا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس محاذ پر پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کی ثالثی کے مثبت نتائج آئیں گے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طورخم بارڈر غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کےلیے کھولی گئی ہے، طورخم بارڈر پر کسی قسم کی تجارت نہیں ہو گی، بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ اس بہانے یہ لوگ دوبارہ نہ ٹک سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر چیز معطل ہے، ویزا پراسس...
— فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا، یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی...
— اسکرین گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ پارلیمانی تعاون عوامی اعتماد اور باہمی تفہیم کا پُل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، ماحولیات، کلین انرجی اور دیگر منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے دوران اظہار ہمدردی و یکجہتی پاک جرمن دیرینہ دوستی کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن تعاون نے پنجاب میں ماحولیات، توانائی اور دیگر شعبوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ 2024 میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت 3.6 ارب ڈالر تک پہنچنا خوش آئند...
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار رانا...
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان میں کراچی کے طلبہ نے سندھ بھر میں سبقت حاصل کرلی۔آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔ایم ڈی کیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لانے والے طلبہ کی اکثریت یعنی 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔نتائج کے مطابق 14300 امیدوار 55 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کے ابتدائی نتائج کے مطابق کراچی کے طلبہ نے سندھ بھر میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔ابتدائی نتائج میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لینے والے طلبہ کی بڑی تعداد ایم ڈی کیٹ میں کامیاب نہ ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے 56 فیصد امیدوار ناکام ہوئے جبکہ بی ڈی ایس کے ٹیسٹ میں 48 فیصد امیدوار مطلوبہ نمبر حاصل نہیں کر سکے۔ ایم بی بی ایس میں...
جی بی کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقاریب ہوں گی جبکہ آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال پر بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جی بی کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقاریب ہوں گی جبکہ آج صوبے بھر میں عام تعطیل ہے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال پر بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں...
( ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، وہ کہتے ہیں نیازی لا نہیں ہوگا تو پاکستان نہیں چلے گا، یہ پاکستان دشمنی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر چیز پر نیازی لا لاگو کیا جائے، نیازی لا اب نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملات پر وزیراعلیٰ کے بیانات آنا مایوس کن ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی کی سلامتی کے منافی ہیں، یہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں کہ اندر بیٹھا ایک شخص ہدایات جاری کرے، نیازی لا جس کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت چل رہی ہے یہ نہیں چلے...
—فائل فوٹو لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کو 10 ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے بھیجا گیا، ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گئے۔ وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضہ کیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، وہ کہتے ہیں نیازی لا نہیں ہوگا تو پاکستان نہیں چلے گا، یہ پاکستان دشمنی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر چیز پر نیازی لا لاگو کیا جائے، نیازی لا اب نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملات پر وزیراعلیٰ کے بیانات آنا مایوس کن ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی کی سلامتی کے منافی ہیں، یہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں کہ اندر بیٹھا ایک شخص ہدایات جاری کرے، نیازی لا جس کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت...
اسرائیل کی حمایت کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران جرمن چانسلر پر برس پڑے۔ صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی حمایت میں جواب دینے پر جرمن چانسلر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا جرمنی کو نظر نہیں آتا کہ اسرائیل نے غزہ پر کل پھر بم برسائے، غزہ میں نسل کشی نہیں نظر آتی؟ واضح رہے کہ اس سے قبل صحافی کے ایک سوال پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا تھا کہ جرمنی اسرائیل کے قیام کے وقت سے اس کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا، حماس یرغمالی رہا کر دیتی تو غیر ضروری اموات سے بچا جا سکتا تھا۔
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی راہنماوں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔ عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شامل ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اُن سے کہیں کہ کوئی پُھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے۔ اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ قریشی صاحب ایک کام کر لیں، یا درباروں کو...
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا کے ضوابط میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں جو آئندہ ہفتے سے نافذالعمل ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں:علاج سے بڑھ کر احتیاط: سعودی عرب کا صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کا نیا وژن نئی پالیسی کے تحت اگر کسی زائر نے ویزا جاری ہونے کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخلہ نہ لیا تو اس کا ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق ویزا کی مدتِ کارکردگی (یعنی سعودی عرب میں داخلے سے قبل) 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم داخلے کے بعد قیام کی اجازت بدستور 3 ماہ ہی رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پہلا...
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کردیا کہ پاکستان کو اب نیا فورم میسر ہوگا جہاں دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔عطا تارڑ نے کہاکہ قطر اور ترکیےکی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بندہوں گی اور ہمیں امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ جنگ بندی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیاجائےگا۔عطا تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سےفتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی...
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی کے دہشت گرد اپنے گھروں میں پاکستان واپس جارہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھر انتہائی تباہ کن اسلحے سے مسلح ہوکر جارہے ہیں۔؟ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغان سرزمین پر پاکستانی پناہ گزین ہیں۔ "سماجی رابطے کی سائٹ ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی کے دہشت گرد اپنے گھروں میں پاکستان واپس جارہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا...
محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہےجس کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مجموعی طور پر 5742 ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1558 مثبت آئےہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی ڈویژن میں 4010 ٹیسٹ ہوئے جن میں 758 کیسز سامنے آئے جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 1732 ٹیسٹ کیے گئے اور 800 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 81 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 68 نئے مریض داخل ہوئے۔ اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 58 مریض جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں سے 25 مریض صحتیاب ہوکر...
راولپنڈی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر 10سےزائد رکنی کابینہ پہلےمرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان سےمسلسل دہشت گردی ہورہی ہےشہادتیں ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری مذاکرات میں تاحال کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوسری جانب سے ضد یا بھارت کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کیا جا رہا ہے، تو ایسی صورت میں امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ قطر کے وزیر دفاع اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کے مطابق، دونوں دوست ممالک کی کوشش ہے کہ بات چیت میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے مذاکرات کا نیا دور: قطر اور ترکیہ کے...
فائل فوٹو پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا۔اس معاملے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد جو واپس روانہ ہونے والا تھا اب استنبول میں مزید قیام کرے گا، مذاکراتی عمل کو دوبارہ جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات پاکستان کے اُسی مرکزی مطالبے پر ہوں گے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام، عطا تارڑ پاکستان اور افغان...
انھوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو گزشتہ 78 برسوں سے ہر عالمی فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی اور پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ناجائز قبضے، ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف بھرپور احتجاجی...
خیبر پختونخوا میں شبلی فراز کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ عرفان سلیم کورنگ امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی آزاد امیدوار کی حیثیت سے پنجہ آزمائی کرینگے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل نے تصادم کا راستہ اپنایا ہے اگر ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پورے خلوص سے کوشش کی کہ پاکستان اور افغانستان امن اور سکون سے رہیں لیکن اگر طالبان نے اپنی لگام دلی کے حوالے کردی ہے تو پھر مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، افغانستان کے کافی اندر جاکر بھی جواب دینا پڑا تو دیں گے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے، طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری سرحدی حدود کی...
اس حملے میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا، جس سے پاک فوج کی کئی بکتر بند گاڑیاں اور ٹرک تباہ ہو گئے، جبکہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے چاروں طرف سے پاک فوج کے قافلے کو گھیر کر اس پر فائرنگ شروع کر دی، جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ وسطی کرم سلطان کلے میں ملک دشمن فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے گھات لگا کر پاک فوج کے قافلے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 فوجی اہلکار شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس حملے میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا، جس سے پاک فوج...
ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روہت شرما نے ہم وطن شبمان گل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ افغانستان کے ابراہیم زادران بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ شبمان گل دو درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ ترقی سے چوبیسویں نمبر پر آگئے جبکہ فخر زمان کی ستائیسویں پوزیشن برقرار ہے۔ بولرز کی فہرست میں ٹاپ تھری پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔افغانستان کے...
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک درجے ترقی کے بعد 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما نے ہم وطن شبمان گل سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ شبمان گل دو درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، جب کہ افغانستان کے ابراہیم زادران بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑی فخر زمان کی 27 ویں پوزیشن برقرار ہے۔بولرز کی فہرست میں ٹاپ تھری میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: افغانستان کے راشد خان پہلے، جنوبی افریقہ کے...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غزہ میں قیامِ امن فورس بھیجنے کے حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ 1967 سے میرے دل کے قریب ہے۔ میرے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں کہ میں عملی طور پر ان کی مدد کر سکوں لیکن ان سے محبت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اس مسئلے میں شرکت کرنا چاہتا ہے یا شرکت کرنا پڑے تو میں سمجھتا ہوں یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصفخواجہ آصف کا کہنا ہے...
اپنے بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے، یہ شہر بدصورت نہیں، بدنظمی کا شکار ضرور ہے مگر محبت سے بھرپور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کو ناپسندیدہ کہنا دن رات شہر کو زندہ رکھنے والے لاکھوں شہریوں کی توہین ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے۔ خواجہ اظہار...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برادر ممالک کی درخواست پر پاکستان نے امن کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا، افغان حکام کے زہریلے بیانات طالبان کی بدنیت سوچ کو ظاہر کرتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر چاہیں تو تورا بورا کی شکست کے مناظر دہرائیں گے، افسوس طالبان حکومت افغانستان کو دوبارہ تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے تہران میں پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ کی ملاقات طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول مذاکرات بے نتیجہ ختم، اسلام آباد پر آنکھ...
فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی کیسے پہنچی؟ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی حملے سے دو...
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پہلے دن اندازہ ہوگیا تھا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے انہوں نے بھارت کی پراکسی جنگ شروع کی ہے۔ افغان طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے خواجہ آصف نے بتایا کہ جب معاہدے کے قریب پہنچتے تو ان کے کابل سے رابطےکے بعد تعطل آجاتا، پانچ چھ بار معاہدہ ہوا ، جب وہ کابل فون پر رابطےکرتے پھر آکر لاچاری کا اظہار کرتے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے افغان مذاکراتی وفد سے ہمدردی ہے، وفد نےکافی محنت کی، کابل میں بیٹھے جو تار کھینچ رہے تھے ان کا پتلی تماشا دہلی سے کنٹرول ہو رہا تھا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ طالبان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-24 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں، کور کمانڈر پشاور مجھے مبارکباد دینے آئے تھے۔ عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا پاکستان میں آئینی بحران پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ججز کے احکاماتِ ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، ہمارے لیڈر کے کیسز نہیں لگائے جا رہے، 190 ملیں پاؤنڈ کیس نہیں لگایا جا رہا، گزارش ہے وہ کیسز لگائے جائیں، جس دن پاکستان میں انصاف ہو گا ناحق قید لوگ باہر ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کور کمانڈر مجھے مبارکباد دینے آئے تھے، میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں،...
وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں منتخب حکومت ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، کوئی سمجھتا ہے کہ ہم کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کریں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابل عزت دار ہمسائے کی طرح رہے، اسلام آباد پر اٹھنے والی آنکھیں نکال دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں منتخب حکومت ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، کوئی سمجھتا ہے کہ ہم کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کریں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پہلے دن اندازہ ہوگیا تھا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے انہوں نے بھارت کی پراکسی جنگ شروع کی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے خواجہ آصف نے بتایا کہ جب معاہدے کے قریب پہنچتے تو ان کے کابل سے رابطےکے بعد تعطل آجاتا، پانچ چھ بار معاہدہ ہوا ، جب وہ کابل فون پر رابطےکرتے پھر آکر لاچاری کا اظہار کرتے۔ ٹیکسوں کا بڑھتا بوجھ، عوام کی بے چینی میں اضافہ ہونے لگا، گوہر اعجاز خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے افغان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ابتدائی دنوں ہی سے واضح تھا کہ افغان مذاکراتی معاملات کا حتمی اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے اور اس پس منظر میں مذاکرات میں مستقل پیش رفت ممکن نہیں رہی۔ نجی ٹی ویی کو دئے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ خواجہ آصف نے افغان طالبان کے کردار اور بھارت کے ممکنہ اثر و دخل پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا کنٹرول پورے افغانستان پر مکمل نہیں اور صرف ایک گروہ کی زبانی یقین دہانیوں پر مبنی اعتماد بے جا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی معاملات معاہدے کے نزدیک پہنچے، کابل سے رابطوں کے بعد معاملات پھر تعطل...
چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “جدت، کھلا پن اور مشترکہ ترقی” کے عنوان سے عالمی مکالمے کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز جوہانسبرگ: چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “جدت، کھلا پن اور مشترکہ ترقی” کے عنوان سے عالمی مکالمے کا جوہانسبرگ میں انعقاد کیا گیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس حال ہی میں بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا ، جو نئے عہد میں چین کا ایک اور اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔ پیش گوئی کی جا سکتی...
’آئین میں لکھ دینا چاہیے کہ وزیرِ خزانہ میمن برادری سے ہو‘، شاہد خاقان عباسی نے یہ انوکھا مشورہ کیوں دیا؟
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ ملک کے آئین میں یہ لکھ دینا چاہیے کہ وزیرِ خزانہ میمن برادری سے ہو۔ ویڈیو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو شخص پیسے کو سمجھتا ہو، اس کی قدر کو جانتا ہو، اور جانتا ہو کہ پیسے کو کیسے محفوظ رکھا جاتا ہے اور کیسے خرچ کیا جاتا ہے، یہی ایک وزیرِ خزانہ کا اصل کام ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تقریباً دس فیصد معیشت میمن برادری کے کنٹرول میں ہے، اور یہ لوگ پیسے کے استعمال اور اس کی حفاظت...
ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق خطے میں مجموعی مریضوں کی تعداد 4018 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق خطے میں مجموعی مریضوں کی تعداد 4018 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں سب سے زیادہ 2839 کیسز رپورٹ ہوئے، باغ میں 127، میرپور میں 871 کیسز سامنے آئے، جہلم ویلی میں 3، نیلم میں 44، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 6 اور پونچھ میں 45 کیسز...
امریکا میں عوامی احتجاجی سلسلے میں تیزی کیوں؟ سراپا احتجاج امریکی عوام کیا چاہتے ہیں؟ کیا امریکا تیزی سے زوال پزیر ہے؟ عالم اسلام سے زیادہ عالم مغرب و امریکا میں غزہ فلسطین کیلئے عوامی بیداری کیوں؟ غزہ پر امریکی اتحادی مغربی، مسلم و عرب ممالک کے مشترکہ حملے کی تیاری؟ کیا امریکی صدر ٹرمپ مسلم و عرب ممالک کو حماس پر حملے کیلئے آمادہ کر سکیں گے؟ پاکستان غزہ فلسطین سے متعلق کردار کیا ہے اور کیا ہونا چاہیئے؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمعروف اہلسنت عالم...
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نواز تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور نئی حکومت سازی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا...
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار کا کہنا تھا کہ جو ممالک غزہ میں اپنی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں انہیں کم ازکم اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اردوان کی قیادت میں ترکیے نے اسرائیل کے خلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لیے ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ ہم ان کی مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں، ہم اس پر متفق نہیں ہوں گے اور ہم نے اپنے امریکی دوستوں کو...
کشمیر ڈے پر دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کا شکار ہے، یومِ سیاہ پر کشمیری عوام کے عزم و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ خارجہ نے کشمیر ڈے پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن کے آر پار اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، وزارتِ خارجہ میں مرکزی تقریب ہوئی افسران و عملے نے شرکت کی جب کہ کشمیر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا...
پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ان نئی تصاویر میں ماہرہ خان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے ان کے گال زیادہ بھرے ہوئے جبکہ بھنویں بھی اُٹھی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں اور صارفین نے تبصرے شروع کردیے ہیں۔ کچھ صارقین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان نے بھی شوبز کی دیگر اداکاراؤں کی طرح بوٹوکس کروا لیا ہے جبکہ آئی برو بھی لفٹ کروائی ہیں جس کی وجہ سے ان کے خدوخال بدل گئے ہیں۔ تاہم اداکارہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ کئی بار واضح کر چکی...
کراچی میں پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے میٹرو ون نیوز کے اینکر امتیاز علی میر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے بعد مشتبہ عناصر کے خلاف کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس اعلامیے کے مطابق 21 ستمبر 2025ء کو کراچی کے علاقے کالا بورڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں سینئر صحافی امتیاز علی میر جاں بحق جبکہ ان کے بھائی میر محمد صلاح شدید زخمی ہوئے تھے۔ بریکنگ:کراچی: اینکر امتیاز میر کے قاتلوں کو ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے گرفتار کرلیاکراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کورنگی پولیس نے وفاقی حساس...
اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں معاشرتی رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی وفات کے وقت یہ وصیت کریں گی کہ ان کے جنازے میں ’کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے‘۔ نادیہ افگن نے یہ بات اپنے والد کے انتقال کے ذاتی تجربے کے تناظر میں لکھی۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ والد کے انتقال کے موقع پر انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور سب سے پہلے یہ سوال کیا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانے کا انتظام کہاں سے کروانا ہے۔ نادیہ افگن نے کہا کہ اس دن وہ دیر رات تک مہمانوں کی خاطر تواضع...
بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا۔شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا۔یوم سیاہ کشمیر پر پیغام میں انہوںنے کہاکہ 27اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیرقانونی قبضہ کیااورکشمیری عوام کی خودارادیت کی جائز خواہش کو دبایا، بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی کے سخت قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی توثیق کی مگر بھارت اب تک ان قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی...
—فائل فوٹو کراچی میں رواں سال ٹرین کی زد میں آکر 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔کراچی میں رواں سال ٹرین کے زد میں آکر 35 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سب سے زیادہ تعداد فروری اور جولائی کے مہینوں میں دیکھی گئی ان ماہ میں 5، 5 افراد ٹرین کی زد میں آئے۔اسی طرح یہ مارچ اور اگست کے مہینے میں 4، 4 افراد جبکہ مئی اور جون میں 3، 3 افراد ٹرین کی زد میں آئے۔ کندھ کوٹ:رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا،8افراد جاں بحقکندھ کوٹ میں رکشہ ٹرین کی زدمیں آگیا ،8افراد جان... ریل گاڑی کی زد میں آنے والوں کی تعداد اپریل اور ستمبر میں 2، 2 جبکہ جنوری میں 1 ریکارڈ کی گئی۔اکتوبر...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر پر کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف وادی پر قبضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ27 اکتوبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے مگر آزادی کی جدوجہد ابدی۔ کشمیری عوام نے کئی دہائیوں میں بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مثال ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا...
حیدرآباد: عوامی تحریک اورسندھیانی تحریک کی مرکزی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ایڈووکیٹ وسندتھری کی زیرصدارت ہورہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن ( مانیٹر نگ ڈ یسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا ایک موقع دیکھ رہا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مضبوط ہوتے تعلقات کا تعلق واشنگٹن کے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات سے نہیں ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران جب امریکی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ آیا بھارت نے امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات پر کوئی تشویش ظاہر کی ہے؟جس پر مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ نہیں، ایسا نہیں ہے، البتہ ہم جاتنے ہیں کہ فطری طور پر فکر مند ہوں گے کیونکہ تاریخی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رہی...
تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ میں کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا...
ٹریفک اہلکار نوپارکنگ سے کارلفٹر کے ذریعے لیکرجارہے ہیں جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار اس کے نیچے سے جارہاہے جوکسی حادثے کاباعث بن سکتاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
درِ پاکستان آصف علی زرداری نے پولینڈ کے کاروباری اداروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاف سیکورسکی سے ملاقات کے دوران کہی، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ...
لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گے اور پاکستان میں مزید انتہا پسندی، نفرت یا انتشارکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا، اسلامی نظریات و ناموس رسالت کی جو حفاظت مسلم لیگ( ن) کر سکتی ہے وہ کوئی اور جماعت نہیں کر سکتی،کسی کو مذہب کے نام پر انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ پاکستان میں اتحاد، محبت اور یک جہتی...
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک وزیرِ اعظم ایسا بھی آیا تھا جس نے بھارتی حملے کے جواب میں کہا تھا کہ میں کیا کروں؟ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے 40 سال صرف چندہ اکٹھا کیا ہو اس کو ملک کی باگ ڈور دے دی گئی تھی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے، پاکستان جب بھی مسلم لیگ ن کے حوالے ہوا، طاقت ور ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کیے، مئی کے بھارتی حملے کے جواب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دشمن...
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ہماری افواج اور پولیس اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، ہم اور آپ اس لیے چین سے سوتے ہیں کہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے، افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی...
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کے کیس سے نوجوانوں کو سبق ملے گا کہ شارٹ کٹ کے بجائے محنت کریں۔ حال ہی میں نادیہ خان نے اپنے ایک پروگرام میں حالیہ گیمبلگ ایپس کی غیرقانونی تشہیر کیس کے حوالے سے بات کی اور اسے نوجوانوں کے لیے مثال قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان میں تو کوئی ایکشن نہیں لے گا، یہاں تو آسانی ہے، وہ دیکھیں کہ ڈکی بھائی کو کیسے پوچھا جا رہا ہے اور رجب بٹ کو بھی انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس بلایا جائے گا۔ میزبان نے کہا، “ایسے کروڑوں کا کیا فائدہ جس...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ہماری افواج اور پولیس اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، ہم اور آپ اس لیے چین سے سوتے ہیں کہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے، افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ناکامی کھلی جنگ تصور ہوگی۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 3، 4 دن سے کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے، اب دوبارہ استنبول میں مذاکرات ہورہے ہیں، اگر ناکام ہوتے ہیں تو کھلی جنگ ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: سرحدی کشیدگی کے باعث پاک افغان بارڈر کی بندش سے افغانستان میں غذائی قلت انہوں نے سرکاری اسپتالوں کے طبی عملے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف فوج کے وہ جوان ہیں جو عوام کی خاطر جانیں دے رہے ہیں دوسری طرف سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ہیں جو نوکری پر نہیں آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالت یہ یہاں کے...
— فائل فوٹو قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن 5 سال کے بعد بحال کر دیا۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے 5 سال 3 ماہ کے طویل وقفے کے بعد پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد سے برطانوی شہر مانچسٹر کے لیے اڑان بھری۔ قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحالقومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال، پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ پرواز 5 گھنٹے کے براہ راست سفر کے بعد شام 5 بجے مانچسٹر میں لینڈ کرے گی۔ مانچسٹر ایئرپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
سپر ہائی وے سچل موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفیہ کی شناخت 35 سالہ رافیہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف بانی پی ٹی آئی کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔ خیبر پختونحوا کے ضلع چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ اُن کا...
ویب ڈیسک :سی آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) کی تحویل میں نوجوان کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ سامنے آگیا,مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کے الزام پر3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے نوجوان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا ذرائع کے مطابق عرفان کو عائشہ منزل سے تین ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔ مقتول کے اہلخانہ...
کل اسلام آباد کی ایک مصروف شاہراہ پر ڈیوٹی پر موجود ہونہار اور لائق پولیس افسر عدیل اکبر کے ہاتھوں سے چلنے والی گولی کی گونج نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ کوئی کیسے اپنی جان لے لیتا ہے؟ کوئی اپنے ساتھیوں، اپنے پیاروں اور ایک بار ملنے والی زندگی سے یوں منہ کیسے موڑ لیتا ہے؟ ابھی کچھ دیر پہلے تو وہ ہشاش بشاش، مسکراتا ہوا اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ ماتحتوں کو چوکس رہنے کا کہہ رہا تھا، فل برائٹ اسکالرشپ پر امریکا جانے کی تیاری بھی کرنا ہوگی، بیٹی کو مرضی کے گفٹ دلانے کی فکر بھی ہوگی، خواب دیکھنے والی آنکھیں کیوں بجھ جاتی ہیں؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں، تحقیقات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس-9 شکارپور-III پر ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق 31 اکتوبر 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا، جبکہ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 3 سے 5 نومبر 2025 تک جمع کراسکیں گے۔6 نومبر 2025 کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 11 نومبر 2025 کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ان اپیلوں پر فیصلے 22 نومبر 2025 تک جاری کیئے جائیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا اور بعد ازاں عمران خان سے ملے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی صدر جنید اکبر، سینیٹر مشال یوسفزئی، سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت دیگر رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکہ پر روک دیا گیا۔اس سے قبل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد کرے. جس کے تحت سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا...
---فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں، مجھ پر بہت سے کیسز بنائے گئے ہیں، اپنے بھائی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گی۔اس سے قبل پنجاب پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اِن کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی تھی۔ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی تھی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی۔ پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم...
کراچی: کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے علاقے اور اطراف میں گوداموں پر کی گئی کارروائی میں مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ پرانے 3650 ٹائرز برآمد کیے گئے۔ اسمگل شدہ ٹائروں کی مالیت 5کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپے ہے۔ ان اسمگل شدہ پرانے ٹائروں کو مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ ٹائرز کو اے ایس او کسٹمز گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ وکلاء پینل کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے حالیہ انتخابات میں بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں پارٹی کو صرف قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر شکست ہوئی۔ یہ وہ صوبہ ہے جسے عموماً پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی چیئرمین عمران خان کو تاحال اس شکست (خصوصاً کے پی کے میں شکست) کی شدت سے آگاہ نہیں کیا گیا، حالانکہ پی ٹی آئی کی صفِ اول کی کئی شخصیات وکلاء برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔ سینیٹر حامد خان کی قیادت میں پی ٹی...
افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے کا انحصار افغان طالبان پر منحصر ہے، پاکستان اور افغانستان کے معاہدے میں یہ چیز واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی۔افغانستان سے جنگ بندی کا دارومدار سرحد پار دہشت گردی روکنے پر ہے، افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف نے گزشت روز برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ، ترکیہ اور قطر کی کوششوں سے پاکستانی موقف کی...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں شبلی فراز اور عمر ایوب کو نااہل کیے جانے پر درخواستیں مقرر کی جائیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رجسٹرار آفس میں 2 مرتبہ گیا کہ چار درخواستیں ابھی تک نہیں لگائیں، درخواست کے ساتھ 32 کتابیں شامل ہیں، آئینی بینچ نے کیس سننا ہے۔بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی نشست پر 30 اکتوبر کو انتخابات ہونے ہیں جبکہ عمر ایوب کی نشست پر نومبر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخواست دی ہے کہ اگر 30 اکتوبر سے پہلے سماعت نہ ہوئی تو یہ بیکار ہو جائے گی، ہماری...
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیہی علاقوں سے 20 جبکہ شہری علاقوں سے 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ ہائی رسک زونز میں 9 سو 34 رہائشی مقامات پر اسپرے جبکہ 2 ہزار 4 سو 18 پوائنٹس پر فوگنگ مکمل کی گئی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے، مجموعی تعداد 188 ہوگئی فیلڈ ٹیموں کی جانب سے گزشتہ ایک روز میں 44 ہزار آٹھ سو 43 مقامات کی چیکنگ مکمل کی گئی۔ انسپکشن کے دوران 515 جگہوں پر لاروا بازیٹو جبکہ 3 جگہوں پر نیگیٹو رپورٹ ہوا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے...
لاہور؛ گلے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) نواں کوٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کے گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جو دم توڑ گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر...
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
چین میں کھانے کی اشیاء سے انسانی دانت نکلنے کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید حیرت اور غصے کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کے معیارات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پہلا واقعہ 13 اکتوبر کو صوبہ جیلن میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے بچے کے لیے ایک اسٹال سے خریدے گئے ساسیجز میں سے تین مصنوعی دانت برآمد کیے، ابتدا میں فروخت کنندہ نے الزام مسترد کردیا، تاہم مقامی مارکیٹ ریگولیٹرز کی مداخلت کے بعد معافی مانگ لی گئی۔ اس کے بعد گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر دونگ گوان...
کراچی: شہرِ قائد میں پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ڈکیت گروہوں کے کئی کارندے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، قیمتی گھڑیاں، موٹرسائیکلیں اور چوری شدہ سفید کرولا کار بھی برآمد کی گئی۔ پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گڈاپ سٹی، فیروزآباد اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گڈاپ سٹی میں بقائی ٹول پلازہ کے قریب فضل واحد اور ذاکر اللہ گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ اور گلشن معمار سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد...
صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ نواز کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز نے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ نواز کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ نواز اب اپوزیشن میں بیٹھے...
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گیدڑ کے 100 سالہ اقتدار سے شیر کا ایک روزہ اقتدار بہتر ہے اور اب صوبے کی عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پانی کا ٹینکر سڑک پر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بائیک سوار شخص زخمی حالت میں سڑک پر گر گیا۔واقعے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پتھراؤ کرکے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے، بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی، مشتعل مظاہرین نے کچھ دیر تک سڑک...