اگر مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ہماری افواج اور پولیس اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، ہم اور آپ اس لیے چین سے سوتے ہیں کہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے، افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، ہمارا صرف ایک ایجنڈا ہونا چاہیے کہ ہم اخوت کے ساتھ ہمسائے کے ساتھ رہیں، پچھلے 4، 5 روز سے کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، اگر مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کیساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔
نومبر میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر جدوجہد کا آغاز ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پرتشدد اور انتشاری سیاست، پی ٹی آئی کی عادت ہے، مریم اورنگزیب
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پرتشدد اور انتشار کی سیاست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عادت قرار دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں مریم اورنگزیب کا نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پرتشدد اور انتشار کی سیاست، پی ٹی آئی کی عادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں پر حملہ ہوتا ہے تو ادارے ردعمل دیتے ہیں، دوبارہ کسی کو 9 مئی کی اجازت نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے ساتھ قومی سلامتی کے دشمنوں جیسا سلوک ہوگا۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن کے ساتھ نیکسز بنا کر ملک دشمنی کریں گے تو وہ آزادی اظہار رائے نہیں، ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے، ان لوگوں کو سمجھاؤ تو آگے سے گالی دیتے ہیں۔