پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کے کیس سے نوجوانوں کو سبق ملے گا کہ شارٹ کٹ کے بجائے محنت کریں۔

حال ہی میں نادیہ خان نے اپنے ایک پروگرام میں حالیہ گیمبلگ ایپس کی غیرقانونی تشہیر کیس کے حوالے سے بات کی اور اسے نوجوانوں کے لیے مثال قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان میں تو کوئی ایکشن نہیں لے گا، یہاں تو آسانی ہے، وہ دیکھیں کہ ڈکی بھائی کو کیسے پوچھا جا رہا ہے اور رجب بٹ کو بھی انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس بلایا جائے گا۔

میزبان نے کہا، “ایسے کروڑوں کا کیا فائدہ جس سے بےعزتی اور ذلت ملے، جو نام بنایا، فینز بنائے وہ آپ سے خفا ہوجائیں۔ دوسرا ڈکی بھائی کو جو مالی نقصان ہو رہا ہے وہ اب اسے کیسے پورا کریں گے۔ جب راتوں رات پیسہ آتا ہے، تو اس کے ساتھ ذمہ داری بھی آتی ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ ایزی منی خطرناک ہے، یہ سب آج کل کے نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے۔ ہمیں والدین نے سیکھایا تھا کہ بغیر محنت کے آسانی کے ساتھ کمایا جانے والا پیسہ ہمیشہ آسانی سے چلا جاتا ہے اور جب پیسہ محنت کرکے آہستہ آہستہ کمایا جاتا ہے تو اس کی قدر ہوتی ہے اور ذمہ داری بھی آتی ہے۔

نادیہ خان نے کہا کہ بحیثیت ماں مجھے تسلی ملی کیونکہ ان یوٹیوبرز خاص طور سے ڈکی بھائی سے ہمارے لاکھوں بچے متاثر ہو رہے تھے، وہ سمجھ رہے تھے کہ تعلیم سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، اس کے برعکس وی لاگنگ میں پیسہ اور عیاشی دونوں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے بچے اب دیکھیں کہ آج یہ شخص کہاں ہے، ایسے شخص کو آئیڈلائز نہیں کرنا، بلکہ محنت کرنی ہے، پڑھائی پر توجہ دینی ہے اور آہستہ آہستہ، محنت سے پیسہ اور عزت کمانی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ان کا کہنا ڈکی بھائی نادیہ خان ہے اور ا ہستہ

پڑھیں:

قومی ایئرلائن کا برطانیہ کیلئے 5 سال بعد فلائٹ آپریشن بحال

— فائل فوٹو

قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن 5 سال کے بعد بحال کر دیا۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے 5 سال 3 ماہ کے طویل وقفے کے بعد پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد سے برطانوی شہر مانچسٹر کے لیے اڑان بھری۔

قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال

قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال، پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ پرواز 5 گھنٹے کے براہ راست سفر کے بعد شام 5 بجے مانچسٹر میں لینڈ کرے گی۔ مانچسٹر ایئرپورٹ پر بھی پہلی پرواز پہنچنے پر خصوصی تقریب ہوگی۔

اس سے قبل قومی ایئر لائن کی پروازوں کی بحالی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

قومی ایئر لائن پر پابندی سے حکومت کو کافی نقصان ہوا، وزیر دفاع

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے روٹس دوبارہ بحال ہوئے، سفارتی عملے کو سلام پیش کرتا ہوں، سفارتی عملے کی کوششوں سے پابندی کا خاتمہ ہوا۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر، پاکستان کے سیکریٹری دفاع اور دیگرحکام شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ جولائی 2020 میں جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث قومی ایئر لائن پر پابندی لگی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی ستارۂ امتیاز اور ہلالِ امتیاز واپس کرنے کی دھمکی
  • نوجوان حالات سے مایوس نہ ہوں، بلکہ مایوس کرنے والوں کو مایوس کریں، حافظ نعیم الرحمن
  • قومی ایئرلائن کا برطانیہ کیلئے 5 سال بعد فلائٹ آپریشن بحال
  • ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس بند؟ جاز کیش اور ایزی پیسہ بھی نہیں چلے گا
  • سہیل آفریدی جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے: طلال چوہدری
  • پیسہ بینک کے بجائے اسٹاک میں لگانا چاہیے؟ مگر کیوں؟
  • سندھ، ڈینگی اور ملیریا ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان
  • ڈکی بھائی کے جوا کیس سے نوجوانوں کو سبق ملا اور ماؤں نے سکھ کا سانس لیا؛ نادیہ خان
  • آن لائن جوئے کی تشہیر پر وسیم اکرم کی تصویر، ’کیا سابق کپتان کو کچھ نہیں کہا جائے گا؟‘