پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےکہا ہےکہ پاکستان کے مفاد  میں جو  ہوگا ہم ساتھ دیں گے، یہ کہتے ہیں خیبرپختونخوا  سیکیورٹی  معاملات  پر  سنجیدہ نہیں ، ہمارا  قصور نہیں،  آپ  اپنی  پالیسیاں تبدیل کریں۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا،گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے، پشاور نے 2013 سے 2024 تک مسلسل تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور کلین سوئپ کیا ہے، پشاور کے لیے 100 ارب روپے کا پیکج لا رہے ہیں جس میں پانچ ہزار بیڈز کا میڈیکل کمپلیکس ، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر انڈر پاسسز اور فلائی اوورز بھی شامل ہیں۔

پشاور جلسے سے واپسی پرپی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں خیبرپختونخوا سکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں، ہمارا قصور نہیں ہے، آپ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں، ہم پالیسی پر تنقید برائے تنقید نہیں کرتے، ان کا حل بھی بتاتے ہیں۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ 5 ہزار 300 ارب روپے عوام کے ٹیکس کا پیسا ہےکوئی اپنی جیب سے نہیں لایا، ایلیٹ مافیا نے یہ پیسے چرائے، یہ پیسے ہم کھانے نہیں دیں گے اورکھانے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا لیبارٹری نہیں ہے، پالیسی وہی ہوگی جو عوام چاہیں گے، قبائلی عوام نے ترقی کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 26 ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے ذریعے عدالتوں کو محکوم بنایا گیا، اس کے خلاف پوری قوم کھڑی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے جو  حالات ہیں یہ ہماری بارڈر  پالیسی کی ناکامی ہے، ہم  وفاقی حکومت  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ  امن کو موقع دیا جائے۔

کراچی میں کم عمر ڈرائیورکا 50ہزار روپے چا لان ہو گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

سہیل آفریدی کاپشاور کیلئے  100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی دارالحکومت کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا، جس میں 5000 بیڈ پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس بھی شامل ہوگا۔

پشاور میں تحریکِ انصاف کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ مخالفین بار بار دعویٰ کرتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں کی عوام نے مسلسل تیسری بار عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا “میں شاہین ہوں، اپنی پرواز اونچی رکھنی ہے، کوے سے نہیں لڑنا۔”

حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

سہیل آفریدی نے امن و امان کی صورتحال  پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 21 سال سے ایک کے بعد ایک آپریشن اور ڈرون حملے ہوتے رہے مگر نتائج نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا ہے، کسی کی لیبارٹری نہیں۔ اگر پالیسی 21 سال سے کامیاب نہیں ہو رہی تو پالیسی بدلی جائے۔ پالیسی منتخب نمائندے بنائیں گے اور وہی چلے گی۔

وزیر اعلیٰ نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈی چوک کی خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں تاریخی ذمہ داریاں سونپی ہیں، اور قوم قیادت کی کال پر تیار کھڑی ہے۔

فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، مصطفیٰ کمال

اپنی تقریر میں سہیل آفریدی نے عمران خان کے خلاف مائنس فارمولے کی کوششوں پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاتم ہوتے کون ہو عمران خان کو مائنس کرنے والے؟ عمران خان قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔ جن کے بوٹ تم پالش کرتے ہو وہ بھی جھک کر عمران خان کو سیلوٹ کرتے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: پاکستان کے مفاد میں فیصلوں کا ساتھ دیں گے
  • خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا: سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی :گورننس ہے تبھی عوام نے دوبارہ ووٹ دیا ،خیبر پختون خوا میں نئے بیانیے کا آغاز
  • سہیل آفریدی کاپشاور کیلئے  100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان
  • پی ٹی آئی کا آج پشاور میں پاور شو، انتظامات مکمل
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام
  • پشاورجلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، سہیل آفریدی
  • عمران خان قوم کے لیڈر، وفاقی وزرا کا رویہ عوام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، سہیل آفریدی