پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )سوئی ناردرن گیس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، اس شیڈول کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی۔ان اوقات کے دوران عوام ناشتہ اور کھانا بنا سکیں گے
نئے شیڈول کے مطابق دونوں صوبوں میں صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے گیس ملے گی اس دوران صارفین ناشتہ بنا سکیں گے جبکہ دوپہر ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی۔ایس این جی پی حکام کا کہنا ہے کہ شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس صارفین کو میسر گی، اس دوران صارفین رات کا کھانا بنا سکیں گے۔حکام کے مطابق صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی لیکن سردیوں میں گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ سسٹم میں گیس موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ہے، گیس مہنگی ہے اس وجہ سے صارفین بھی ضرورت کے مطابق گیس کا استعمال کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے،اویس لغاری ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے،اویس لغاری بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کیسامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو اداروں کے خلاف بیان بازی، پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان چیف آفیسر ایم سی آئی کا ایکشن ،شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل عمران خان ذہنی مریض ، خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں،عطا تارڑCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیڈول جاری پنجاب اور کے مطابق
پڑھیں:
مریم نواز کا بیان: ’’12 سال کی پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا کو کھنڈر بنا دیا‘‘
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہری پور میں ن لیگ کی جیت کو پی ٹی آئی حکومت کی 12 سالہ نااہلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مسلسل بارہ برس کی حکمرانی نے پورے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی تمام توجہ پنجاب پر حملوں میں صرف کی جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ پوری حکومتی مشینری کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر نظر آتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ میٹرو بس ن لیگ کی پہچان ہے، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے بعد اس سال مزید دو شہروں میں میٹرو منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے نظر آتے ہیں، ان پر نواز شریف اور شہباز شریف کی محنت درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا، اور آج وہ لوگ جشن منا رہے ہیں جو ملک کو دیوالیہ کرنے چھوڑ کر گئے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں اس سال 20 ہزار کلومیٹر سڑکیں بن چکی ہیں اور دو سال میں یہ تعداد 30 ہزار کلومیٹر تک پہنچ جائے گی۔ لاہور میں 6 ہزار گلیاں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ سال کے آخر تک 16 ہزار گلیوں کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔ 2600 ماڈل ویلجز بنیں گے اور بارش میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ ختم کردیا جائے گا۔
مریم نواز نے سماجی فلاح کے اقدامات کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ مل چکے ہیں اور اگلے سال 30 لاکھ کو دیے جائیں گے، 80 ہزار اسکالرشپس اور ایک لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کیے جا چکے ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں پہلی بار ٹیسٹ کے ذریعے داخلے ہو رہے ہیں اور بچوں کو اے آئی اور روبوٹکس بھی پڑھائی جارہی ہے۔
انہوں نے صحت کے شعبے میں اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں ملک کا سب سے بڑا کینسر اسپتال بن رہا ہے اور کلینک آن وہیلز گھر گھر پہنچ کر علاج فراہم کر رہے ہیں جبکہ دوائیاں عوام کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ لاہور رنگ روڈ کے قریب نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
بدترین سیلاب کے باوجود ایک ماہ میں سروے مکمل کیا گیا اور ہر متاثرہ شخص کو امدادی چیک فراہم کیا گیا۔ 7.5 لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ اور 30 ہزار کسانوں کو مشینری فراہم کی گئی۔ مریم نواز کے مطابق پورا پنجاب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ڈرون مانیٹرنگ کی بدولت جرائم میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔ کچھ اضلاع میں کئی کئی دن تک کوئی جرم رپورٹ نہیں ہوتا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب جلد منشیات سے پاک ہوگا اور اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ کھربوں روپے کے منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کی جاسکتی کیونکہ کام میرٹ پر ہوتا ہے۔ مریم نواز نے آخر میں کہا کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا کیونکہ پنجاب اب ترقی اور استحکام کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے۔