سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے خیبر پختونخوا میں گیس کی فراہمی کے لیے دسمبر تا فروری کا نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اس شیڈول کے مطابق صارفین کو روزانہ تین اوقات میں گیس دستیاب ہوگی تاکہ وہ اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکیں۔ صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔
صنعتی شعبے کے لیے فی الحال لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، تاہم سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو وقفے وقفے سے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سوئی ناردرن کا صبح 5 تا رات 10 گھریلو صارفین کو گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو صبح تا رات گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سوئی نادرن حکام کے مطابق سسٹم میں گیس وافر مقدار میں موجود ہے، سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے۔

سوئی ناردرن کا گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول سامنے آ گیا

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر (جی ایم) سیلز نےکہا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صارفین گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں اور اسے ضائع مت کریں۔

جی ایم سیلز نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول واپس لے لیا ہے، مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں۔

اس سے پہلے جاری کیے گئے شیڈول میں دسمبر سے فروری تک 3 اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سوئی ناردرن کا صبح 5 تا رات 10 گھریلو صارفین کو گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ
  • سوئی ناردرن گیس کمپنی کا خیبر پختونخوا کیلیے نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری
  • سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نیا گیس لوڈشیڈنگ شیڈول جاری
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
  • سوئی ناردرن کا گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول سامنے آ گیا
  • سوئی ناردرن گیس نے پنجاب و خیبرپختونخوا کے لیے نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
  • پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری  
  • پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری