پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئی ناردرن گیس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، اس شیڈول کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی۔
ان اوقات کے دوران عوام ناشتہ اور کھانا بنا سکیں گے، نئے شیڈول کے مطابق دونوں صوبوں میں صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے گیس ملے گی اس دوران صارفین ناشتہ بنا سکیں گے جبکہ دوپہر ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی۔
پاکستان میں سولر پینلز کے حوالے سے بڑی خوشخبری
ایس این جی پی حکام کا کہنا ہے کہ شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس صارفین کو میسر گی، اس دوران صارفین رات کا کھانا بنا سکیں گے۔
حکام کے مطابق صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی لیکن سردیوں میں گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ سسٹم میں گیس موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ہے، گیس مہنگی ہے اس وجہ سے صارفین بھی ضرورت کے مطابق گیس کا استعمال کریں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔