پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
سوئی ناردرن گیس کمپنی ( ایس این جی پی) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔سوئی گیس حکام کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے لیے دسمبر تا فروری گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہو گی، عوام اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکتے ہیں۔لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 گیس ملے گی جبکہ دوپہر میں ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی۔سوئی گیس حکام کے مطابق شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی، صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، لیکن سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ایس این جی پی حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس موجود ہے قلت کا سامنا نہیں ہے، گیس مہنگی ہے اس لیے صارفین بھی ضرورت کے مطابق گیس استعمال کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پی پی 289 ڈی جی خان 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 289 ڈی جی خان 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 289 میں پولنگ 25 جنوری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی اشاعت 13 دسمبر کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 دسمبر ہے۔
اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہوگی اور اپیلوں پر فیصلے 29 دسمبر تک ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نظر ثانی شدہ فہرست 30 دسمبر کو جاری ہوگی جبکہ دستبرداری کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہوگی، انتخابی نشانات 1 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔
محمود قادر کے رکن قومی اسمبلی بننے کیوجہ سے نشست خالی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔