سوئی ناردرن گیس نے پنجاب و خیبرپختونخوا کے لیے نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
لاہور:سوئی ناردرن گیس (SNGPL) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق صارفین کو دن کے تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی تاکہ روزمرہ کے کام جیسے ناشتہ اور کھانا بنانے میں سہولت ہو۔
شیڈول کے مطابق، صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جس دوران صارفین ناشتہ تیار کر سکیں گے، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس دستیاب ہوگی جبکہ شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک صارفین کو گیس میسر ہوگی تاکہ رات کا کھانا بنایا جا سکے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ کمپنی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں کیونکہ سسٹم میں گیس موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ہے، صرف قیمت کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کا مقصد صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی فراہمی کو منظم کرنا ہے، تاکہ شہری روزمرہ کے کاموں میں دشواری محسوس نہ کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔