سوئی ناردرن گیس کمپنی کا خیبر پختونخوا کیلیے نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پشاور:
سوئی ناردرن گیس کمپنی(ایس این جی پی) نے خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
سوئی گیس حکام کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہو گی، عوام اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکتے ہیں۔
لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 گیس ملے گی جبکہ دوپہر میں ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی اور شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی۔
صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی لیکن سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سوئی ناردرن کا صبح 5 تا رات 10 گھریلو صارفین کو گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو صبح تا رات گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سوئی نادرن حکام کے مطابق سسٹم میں گیس وافر مقدار میں موجود ہے، سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے۔
سوئی ناردرن کا گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول سامنے آ گیاسوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر (جی ایم) سیلز نےکہا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صارفین گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں اور اسے ضائع مت کریں۔
جی ایم سیلز نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول واپس لے لیا ہے، مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں۔
اس سے پہلے جاری کیے گئے شیڈول میں دسمبر سے فروری تک 3 اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔