data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-20
سکھر(نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے ) سکھر ڈویژن کے زیراہتمام سکھر ریلوے اسٹیشن پر مزدور کنویشن منقعد ہوا اور ریلوے اسٹیشن سے۔ ڈی ایس۔ آفیس تک اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر چوھدری خالد محمود، ڈویڑنل صدر سکھر اختر علی عباسی لوکو رننگ زونل صدر مسعود احمد مھر ، ڈویڑنل نائب صدر محمد بخش خاکی، ڈویڑنل جنرل سیکرٹری سید عاشق علی شاھ ، نظر محمد میرانی لوکو زون روہڑی زونل صدر اسحاق احمد بلو سمیت سکھر ڈویژن کے اور زونل ذمہ داران و کارکنان، ریلوے محنت کشوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر قائدین پریم یونین شیخ محمد انور، خیر محمد تونیو، اختر علی عباسی و دیگر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریل کو نجکاری کی نہیں، دیانت دار صادق قابل قیادت کی ضرورت ھے جو عوامی خدمت کو ترجیح دے، ہمارا ریلوے نظام صرف ایک ٹرانسپورٹ کا ذریعہ نہیں، بلکہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ باعث افسوس ھے کہ ریلوے کو بہتر کرنے کے بجائے نجکاری کی باتیں ہو رہی ہیں، نجکاری سے کرایہ میں اضافہ، روزگار کا نقصان، عوامی سہولیات میں کمی ھوگی، ریلوے کی بہتری کا حل کرپشن کا خاتمہ، جدید سہولیات کی فراہمی، ملازمین کی فلاح و بہبود بروقت اور محفوظ سفر بنانے میں ھے، پریم قائدین نے کہا کہ پاکستان ریلوے ہماری ملک کا دفاعی اور رفاعی ادارہ ہے پاکستان ریلوے کے نیلامی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ہم اونے پونے داموں ٹھیکداروں کو دینے نہیں دیں گے ایک حساس ادارہ کی نجکاری مزدور دشمنی ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریم یونین

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش