فرانس: مظاہرین نے دائیں بازو کے رہنما کو انڈا دے مارا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل ریلی کے رہنما جوردن بارڈیلا پر ایک تقریب کے دوران انڈہ پھینک دیا گیا، چند روز قبل ایک مظاہرے کے دورا ان پر آٹا بھی پھینکا گیا تھا۔ بارڈیلا جنوب مغربی شہر موئساک میں اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے موجود تھے کہ ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ دے مارا ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ کرنے والے 74 سالہ شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، اس کے خلاف عوامی عہدے دار پر تشدد کے الزام میں کارروائی جاری ہے، جبکہ بارڈیلا کی جانب سے باضابطہ شکایت بھی درج کروا دی گئی ہے۔ اس سے قبل ویسول کے زرعی میلے کے دورے کے دوران ایک 17 سالہ نوجوان نے بارڈیلا پر آٹا پھینکا تھا، نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد اگلے روز رہا کر دیا گیا۔بارڈیلا نے واقعے کے بعد کہا کہ جتنا ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور اقتدار کے قریب ہو رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔