2025-07-02@12:16:28 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«کہ جاپان»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) امریکہ نے جاپان، بھارت اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ کے ساتھ مل کر منگل کے روز نایاب معدنیات کے حصول کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا، اس گروپ میں معدنیات کے شعبے میں چین کے غلبے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ چار ممالک پر مشتمل اس گروپ نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ان نادر معدنیات کی مستحکم فراہمی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، جو نئی ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری ہیں۔ گروپ کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اہم معدنیات اور مشتق اشیا کی پیداوار کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار ہماری صنعتوں کو اقتصادی جبر، قیمتوں میں ہیرا پھیری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں دریا یا سمندر وغیرہ کے کنارے رونما ہونے والے حادثات کی تعداد گزشتہ سال ایک دہائی میں سب سے رہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پانی کے کنارے 1535 حادثات ہوئے۔ یہ 2023ء کے مقابلے میں 140 سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ ستمبر سے نومبر تک دریاؤں میں اس طرح کے حادثات کا شکار ہونے والوں کی تعداد گزشتہ 5سالوں کے اوسط سے زیادہ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 794 افراد ہلاک اور 22 لاپتا ہوئے۔ 372 واقعات سمندر میں ، دریاؤں میں 288، آبپاشی گزرگاہوں میں 100، تالابوں یا جھیلوں میں 39 اور 3واقعات سوئِمنگ پولز میں ہوئے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں رہائشی اپارٹمنٹ کی آٹھوین منزل کے فلیٹ کے کھڑکی سے نوجوان لڑکی گر کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدری تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ عیسیٰ لیبارٹری کے قریب اسکائی بلو اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 804 کی کھڑی سے پراسرار طور پر گر کر ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے لڑکی کی شناخت 16 سالہ عنادیہ دختر محمد اقبال کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ کے والد پرائیوٹ ملازمت کرتے ہیں، محمد اقبال کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹآ ہے ، پہلے دو بیٹیاں...
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2024ء میں اسکول کے طلبہ کی جانب سے خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میںآیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2023ء میں پرائمری اور ہائی اسکول کے 513 طلبہ نے خودکشی کی تھی جبکہ 2024ء میں یہ تعداد بڑھ کر 527 ہو گئی۔جبکہ 2003ء میں جاپان میں ریکارڈ خودکشیاں ہوئی تھیں اور 34 ہزار 427 افراد نے اپنی جان لی تھی۔گزشتہ سال 13 ہزار 763 مردوں نے خودکشیاں کیںجو 2003ء کے مقابلے میں 45 فی صد کم ہے جبکہ 6ہزار 505 خواتین نے اپنی جانیں لیں جو 31 فی صد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسکول کے طلبہ سمیت 20 سال سے کم عمر افراد...
کراچی: نارتھ کراچی بیت النعم اپارٹمنٹ کے رہائشی کمسن صارم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئی۔ پولیس سرجن کی جانب سے مرتب کی جانے والی ابتدائی رپورٹ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کو فراہم کر دی گئی اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ صارم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ صارم کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور اُسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ انیل حیدر کے مطابق صارم کو 5 روز قبل قتل کر کے اس...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور برطانیہ کے دفاعی سربراہان نے جاپان، برطانیہ اور اٹلی کی جانب سے جدید ترین لڑاکا جہاز کی مشترکہ تیاری کے منصوبے پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اس کا مقصد رواں سال کے آخر تک ایک معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔جاپان کے وزیر دفاع ناکاتانی گین نے اپنے برطانوی ہم منصب جان ہیلی سے ملاقات کی۔ فریقین نے 2035 ء میں طیارے کی تعیناتی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبے کے مطابق مشترکہ تیاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیااور اس بات کی ضرورت کو تسلیم کیا کہ طیارے کے ڈیزائن اور تیاری کے لیے جلد از جلد ایک مشترکہ کمپنی قائم کی جائے۔