کراچی:

نارتھ کراچی بیت النعم اپارٹمنٹ کے رہائشی کمسن صارم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئی۔

پولیس سرجن کی جانب سے مرتب کی جانے والی ابتدائی رپورٹ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کو فراہم کر دی گئی اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ صارم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ صارم کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور اُسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ 

انیل حیدر کے مطابق صارم کو 5 روز قبل قتل کر کے اس کی لاش پھینکی گئی تھی اس رپورٹ کے حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سے رابطہ کیا تو انھوں نے ابتدائی رپورٹ اور کمسن صارم کے حوالے سے پولیس کی جانب سے دیئے جانے والے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ابھی کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنا باقی ہے تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق صارم سے زیادتی اور اس کی ہلاکت گلا دبا سے ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 7 سالہ صارم نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے بیت النعم اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا جو 7 جنوری کو اپارٹمنٹ میں ہی قائم مدرسے سے اپنے بھائی کے ہمراہ پڑھ کر واپس گھر جاتے ہوئے فلیٹ کے اندر سے ہی لاپتہ ہوگیا تھا جس کی گمشدگی کا مقدمہ بلال کالونی پولیس نے والد کی مدعیت میں درج کیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے اپارٹمنٹ کے زیر زمین ٹینکس ، اپارٹمنٹ کے تمام فلیٹس اور مشتبہ مقامات سمیت قریبی رشتے داروں کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی تھی جس میں صارم کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔

پھر کمسن صارم کی 18 جنوری بروز ہفتے کو اپارٹمنٹ میں موجود پانی کے زیر زمین ٹینک سے مل گئی تھی، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کی بھاری نفری نے کمسن صارم کی لاش ملنے کے بعد اپارٹمنٹ کا دوبارہ سے معائنہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران اظہر نامی شخص کو حراست میں لے لیا جبکہ کچھ سامان بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لیا ہے جس کا کیمیکل ایگزامن کرایا جا رہا ہے۔

کمسن صارم 3 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا جبکہ صارم کے دنیا سے چلے جانے کے بعد اس کے رہائشی اپارٹمنٹ میں اب تک سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے جبکہ ماں اور باپ کو تو یقین ہی نہیں آرہا کہ ان کا لخت جگر اس جہاں میں چلا گیا جہاں سے کسی کی واپسی ممکن نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صارم کو کے بعد

پڑھیں:

کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ اور نیوکراچی ناگن چورنگی کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ علی بخش ولد عمر دین کے نام سے کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان کار کا ڈرائیور سے جس نے تیز رفتار کار خور کار سے ٹکرائی ہے۔

علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • کراچی: کمسن بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے تشدد سے جاں بحق
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کر دیا
  • پنجاب میں  خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ
  • آئی ایم ایف رپورٹ‘ رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3.6 سے کم کرکی2.6 فیصد کردی
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان