data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ڈھاکا میں عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

ڈھاکا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام اور 10نومبر کوبین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے متعدد نامور اسکالرز شرکت کریں گے، قومی بیداری میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام کے کردار پر دنیا بھر سے نامور اسکالرز خطاب کریں گے۔

ڈھاکا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام یہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا عنوان “قومی بیداری میں اقبال اور نذر الاسلام کا کردار” ہے۔دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ۹ اور ۱۰ نومبر ۲۰۲۵ (بروز اتوار اور پیر) کو ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش کے سینیٹ بھون میں منعقد ہو گی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، شعبہ اردو، ڈھاکہ یونیورسٹی کانفرنس کے کنوینر ہوں گے،

کانفرنس میں اردو، بنگلہ، انگریزی، فارسی اور عربی میں مقالات پیش کیے جائیں گے۔ 9 نومبر شام4بجے عالمی مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

تاریخی کانفرنس میں شرکت کرنے والے متعدد اسکالرز کا تعلق پاکستان سے ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فکری روابط کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہیں ڈھاکہ یونیورسٹی کی جانب سے باقاعدہ دعوت نامہ جاری کیا گیا ہے.

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب جائیں گے، سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچیں گے۔

وزیراعظم اپنے قیام کے دوران نویں مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس(FII9) میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر سینئر وزرا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم

عالمی سطح کی یہ کانفرنس 27 سے 29 اکتوبر تک ریاض میں جاری ہے، جس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شریک ہیں۔ رواں برس کانفرنس کا موضوع ’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا افتتاح‘ ہے۔

کانفرنس میں جدت، پائیداری، اقتصادی شمولیت اور عالمی جغرافیائی تبدیلیوں جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم دیگر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت، پائیدار ترقی کے منصوبوں اور عالمی شراکت داری کے امکانات کو اجاگر کیا جا سکے۔

یہ دورہ پاکستان کے اقتصادی سفارت کاری کے عزم اور سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی و پائیدار ترقی کے شعبوں میں اس کی حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی عرب سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم محمد شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • جامعۃ الکوثر میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
  • جامعۃ الکوثر میں "الامام الحسین رمز وحدتنا " کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
  • البانیہ کی مصنوعی ذہانت سے بنی وزیر ڈیلا کے ہاں 83 ڈیجیٹل بچوں کی پیدائش متوقع
  • وفاقی محتسب نے اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا
  • پاکستان، غزہ میں امن و بحالی کے لیے عالمی فورس کا حصہ بننے پر آمادہ
  • ڈھاکہ میں عالمی کانفرنس: قومی بیداری میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام کے کردار پر اہم مباحث
  • وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب جائیں گے، سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • قم، پہلی بین الاقوامی الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس 20 نومبر کو منعقد ہو گی